ہندستانی سفیر نے نیپال کے وزیر سے ملاقات کی

کوویڈ 19 ویکسین کی خریداری اور فراہمی میں تعاون کی یقین دہانی کرائی

Indian envoy meets Nepal minister, assures cooperation in procurement, supply of COVID-19 vaccine

کھٹمنڈو ،نیپال، 31 دسمبر (انڈیا نیرٹیو):

نیپال میں ہندستان کے سفیر ونئے موہن کاترا نے جمعرات کے روز ملک کے نئے وزیر صحت ہریدیش ترپاٹھی سے ملاقات کی اور ویکسین کی خریداری اور فراہمی میں تعاون سمیت COVID-19 سے نمٹنے کے لیےمشترکہ کوششوں میں ہندستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔

نیپال میں ہندستانی مشن کے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندستانی سفیر نے ہندستان کے ’’وبائی مرض سے نمٹنے کے لیےہماری مشترکہ کوششوں میں حکومت ،

صحت کے پیشہ ور افراد اور نیپال کے عوام کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا ، بشمول COVID-19 ویکسین کی خریداری اور فراہمی میں تعاون‘‘کا اعادہ بھی کیا۔

بھارت میں کویڈ 19 چھ ٹیکے کلینیکل ٹرائل کے مختلف مراحل میں ہیں۔ امید ہے کہ بہت جلد ویکسینسن کا کام شروع کیا جا ئے گا۔ ہندستان نے نیپالی وزیر صحت ہریدیش ترہاٹھی سے ملاقات پر ہند، نیپال رشتوں کی پائیداری پر تفصیلی بات کی۔

نیپال اور ہندستان کا آپسی رشتہ کافی قدیم ہے۔ ہندستان نے ہمیشہ ہم سایہ کا خیال رکھا ہے۔ امید ہے کہ کورونا وبا کی ویکسین میں بھی ہندستان، نیپال کا بہتر تعاون کرے گا۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…