Categories: بھارت درشن

خواجہ آصف کی گرفتاری سے ن لیگ کے شیر خوفزدہ نہیں:مریم نواز

خواجہ آصف کی گرفتاری سے ن لیگ کے شیر خوفزدہ نہیں:مریم نواز

مریم نواز نے خواجہ آصف کی گرفتاری پر عمران حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا

PML-N 'lions' not scared by Khawaja Asif's arrest, Maryam Nawaz tells Imran Khan

اسلام آباد:(انڈیا نیرٹیو )

مریم نواز شریف نے دعویٰ کیا کہ ان تمام باتوں کے چند روز بعد ہی خواجہ آصف کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور انھوں نے اس گرفتاری کو ایک ’اغوا‘ قرار دیا ہے۔

نیب راولپنڈی کے ترجمان نے بی بی سی کے نامہ نگار عمر دراز ننگیانہ کو گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خواجہ آصف کو رات نیب راولپنڈی میں رکھا جائے گا

نیب کی طرف سے کی گئی کاروائی  غیر قانونی

اور پھر نیب عدالت سے راہداری ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد انھیں لاہور منتقل کر دیا جائے گا۔گرفتاری کے بعد نیب راولپنڈی میں ضابطے کی کارروائی کرتے ہوئے ان کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خواجہ آصف کو پوچھ گچھ کے لیے نیب لاہور میں طلب کیا جا چکا ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے

کہ ’یہ گرفتاری نہیں بلکہ اغوا ہے‘ جس کے ذریعے ’ہمیں دھمکانے کی کوشش‘ کی جا رہی ہے۔مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ خواجہ آصف نے

عمران حکومت سرکاری ایجنسیوں کو خوف و ہراس کے لیے استعمال کر رہی ہے

’مجھے بتایا کہ انھیں کسی نے بلا کر کہا کہ نواز شریف کو چھوڑ دیں لیکن خواجہ آصف نے کہا کہ میں ہر طرح کے رد عمل کے لیے تیار ہوں، آپ نے جو کرنا ہے کر لیں‘۔

اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ’میں حلفاً کہہ رہی ہوں خواجہ آصف صاحب کو کہا گیا کہ آپ نواز شریف کے بیانیے سے اختلاف کریں۔‘

مریم نواز نے کہا کہ خواجہ آصف سے یہ بات کس نے کہی ’وہ نام ان کی امانت ہیں‘ اور وہ ابھی اس بارے میں نہیں بتانا چاہتی ہیں۔مریم نواز شریف نے دعویٰ کیا کہ ان تمام باتوں کے چند روز بعد ہی خواجہ آصف کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو کہ ایک ’اغوا‘ ہے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ’خواجہ آصف کی گرفتاری سلیکٹرز اور سلیکٹڈ کے گٹھ جوڑ کا انتہائی قابل مذمت واقعہ ہے‘۔

مریم نواز نے خواجہ آصف کی گرفتاری پر عمران حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انھوں نے لکھا کہ ’ایسی بھونڈی حرکتوں سے حکومتی بوکھلاہٹ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے لیکن ان حرکتوں سے یہ اپنے انجام کو مزید قریب لا رہے ہیں۔ اندھے سیاسی انتقام کے دن گنے جا چکے ہیں۔‘

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ ’شکست کے خوف کو سامنے رکھ کر فیصلے کیے جا رہے ہیں، نیب عمران خان کی آلہٰ کار بن کر بغیر کسی کیس کے لوگوں کو اٹھا لیتا ہے‘۔

مریم نواز نے خواجہ آصف کی گرفتاری پر سخت لہجے کا اظہار کیا

انھوں نے کہا کہ ’یہ ہتھکنڈے موجودہ حکومت کو گھر لے جانے میں جلدی کریں گے‘۔انھوں نے مزید کہا کہ ’قوم کو انصاف دینا عدلیہ کی ذمہ داری ہے، میں عدلیہ سے کہوں گی کہ قوم کی نظریں آپ کی طرف دیکھ رہی ہیں۔‘

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے خواجہ آصف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘سیاسی انتقام کی یہ روایت پاکستان کے استحکام کے خلاف ہے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago