Urdu News

بھارتی کوہ پیما انوراگ مالو کی حالت تشویشناک، کیا ہے پورا معاملہ؟

بھارتی کوہ پیما انوراگ مالو

کاٹھمنڈو ، 21 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

 بھارتی کوہ پیما انوراگ مالو کی حالت تشویشناک ہے۔ مالو للت پور کے میڈیسٹی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق مالو کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وہ اتوار کو ان پورنا پہاڑ پر چڑھنے کے دوران لاپتہ ہو گئے تھے۔ جمعرات کی صبح انہیں 300 میٹر گہری کھائی سے زندہ نکالا گیا۔ انہیں فوری طور پر پوکھرا کے منی پال اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

 اس کے بعد انہیں پوکھرا سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کاٹھمنڈو لایا گیا۔مالو 5800 میٹر کی بلندی پر ماؤنٹ ان پورنا کے کیمپ 3 سے اترتے ہوئے پھسل کر کھائی میں گر گئے تھے۔ ان پورنا ہمالیہ نیپال کے مغربی حصے میں واقع ہے۔ اس کی اونچائی 8091 میٹر ہے۔ ان پورنا پہاڑ کی چڑھائی موسم بہار میں شروع ہوتی ہے۔

Recommended