بھارت درشن

بھارتی ریلوے ایودھیا سے جنک پور ‘بھارت گورو ڈیلکس اے سی سیاحتی ٹرین’ شروع کرے گا

بھارتی ریلوے ایودھیا سے جنک پور ‘بھارت گورو ڈیلکس اے سی سیاحتی ٹرین’ شروع کرے گا

نئی دلی،13 جنوری،2023/

  • یہ ٹرین ریلوے کےپی ایس یو-آئی آر سی ٹی سی کے ذریعے چلائی جائے گی۔
  • ایس ٹی اے سی1 اور این ڈی اے سی 2 کلاس کے ساتھ جدید ترین.  بھارت گورو ڈیلکس اے سی سیاحتی ٹرین 17 فروری 2023 کو دلی سے 7 دن کے تمام شامل سیاحت کے لئے شروع ہوگی۔
  • ایودھیا اور جنک پور دھام (نیپال) میں نندی گرام، سیتامڑھی، وارانسی اور پریاگ کے. ساتھ یاترا اور ورثے کے مقامات کا دورہ سفر کے پروگرام میں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز ہوگا۔
  • سیاحتی ٹرین 4 فرسٹ اے سی کوچز، 2 سیکنڈ اے سی کوچز، ایک اچھی طرح سے لیس پینٹری کار اور دو ریل ریستوراں پر مشتمل ہے۔ اس میں 156 سیاح سوار ہو سکتے ہیں۔
  • صارفین کو ای ایم آئی ادائیگی کا اختیار فراہم کرنے کے لیے آن لائن ادائیگی کے گیٹ ویز شیل۔

بھارت کے مالا مال  ثقافتی ورثے اور شاندار تاریخی مقامات کو بھارت اور دنیا کے لوگوں کے سامنے دکھانے. کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کو پورا کرنے کے لیے. بھارتی ریلویز اپنی بھارت گورو ڈیلکس اے سی سیاحتی ٹرین کو ایک بہت ہی خاص روٹ پر چلانے والا ہے۔ ’’شری رام -جانکی یاترا: ایودھیا سے جنک پور‘‘ پڑوسی ممالک بھارت اور نیپال سے دو اہم ترین یاتری مقامات ایودھیا. اور جنک پور کا احاطہ کرتی ہے۔ سیاحتی ٹرین 17 فروری 2023 کو دلی سے شروع ہوگی اور اس اقدام سے دو طرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے اور دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو بھی فروغ ملے گا۔

سیاحتی ٹرین میں نندی گرام، سیتامڑھی، کاشی اور پریاگ راج کا دورہ اس دورے میں مزید پرکشش مقامات کے طور پر شامل ہوگا۔

ہوٹلوں میں دو رات کا قیام ہوگا، جنک پور اور وارانسی میں ایک ایک بالترتیب، جبکہ ایودھیا. سیتامڑھی اور پریاگ راج کا دورہ منزل پر دن کے وقفے میں کیا جائے گا۔ جدید ترین  ڈیلکس اے سی سیاحتی ٹرین میں حیرت انگیز خصوصیات ہیں. جن میں دو فائن ڈائننگ ریستوراں، ایک جدید کچن، کوچز میں شاور کیوبیکل. سینسر پر مبنی واش روم فنکشنز، فٹ مساج شامل ہیں۔ مکمل طور پر ایئر کنڈیشنڈ ٹرین دو طرح کی رہائش فراہم کرتی ہے۔ ایس ٹی اے سی 1 اور این ڈی اے سی 2۔ ٹرین میں ہر کوچ کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں. اور سیکیورٹی گارڈز کی حفاظتی خصوصیات میں اضافہ کیا گیا ہے.  اور پوری ٹرین میں انفوٹینمنٹ سسٹم سے لیس ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago