نئی دہلی، 13؍ جنوری
عالمی آب و ہوا میں تیزی سے تبدیلی اور اس سے متعلق قدرتی آفات وقتاً فوقتاً سامنے آنے کے ساتھ، جی20 ہندوستان کی صدارت میں ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن ( ڈی آر آ ر) پر ایک نیا ورکنگ گروپ قائم کرنے کے لیے تیار ہے۔
یہ گروپ آفات کے خطرے میں کمی کے اہداف کو حاصل کرنے اور آفات کے خلاف عالمی تیاریوں کو مزید بڑھانے کے لیے کام کرے گا۔
ہندوستان نے مختلف بین الاقوامی فورمز پر آفات کے خطرے میں کمی کے لیے ایک لچکدار بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس مسئلے پر دنیا بھر میں تعاون پر زور دیا ہے۔
ڈی ڈی انڈیا کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کے ممبر سکریٹری، کمل کشور نے ڈیزاسٹرمینجمنٹ میں ہندوستان کی کامیابیوں کے پیچھے وجوہات کے بارے میں بات کی۔
جی 20 شیرپا امیتابھ کانت نے کہا تھا کہ ہندوستان کی صدارت میں ڈی آر آر پر ایک نیا ورک اسٹریم قائم کیا گیا ہے تاکہ اجتماعی کام، کثیر الشعبہ تحقیق اور ڈی آر آر پر بہترین طریقوں کے تبادلے کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔
کشور نے کہا کہ دنیا ڈی آر آرمیں سرمایہ کاری بڑھانے کے بارے میں بات کر رہی ہے، لیکن ڈیزاسٹر مینجمنٹ فنڈنگ کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ خطرے میں کمی کے لیے جاتا ہے، زیادہ تر فنڈ ڈیزاسٹر رسپانس کے لیے مختص کیا جاتا ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…