بھارت درشن

ایم سی ڈی انتخاب میں انڈین یونین مسلم لیگ اتارے گی امیدوار

نوٹوں پر تصویریں چھاپنے سے مہنگائی،بے روز گاری دو ر نہیں ہونگی:نثار احمد نقشبندی

نئی دہلی  31/اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)

ایم سی ڈی انتخاب کے پیش نظرانڈین یونین مسلم لیگ کی پارٹی دفتر جوشی کالونی میں میٹنگ کا انعقاد ہوا۔جس میں دہلی پردیش کے صدر مولانا نثار احمد نقشبندی نے کہا کہ دہلی میں عنقریب ایم سی ڈی انتخاب ہونے والے ہیں اور پارٹی لگاتار دہلی میں زمینی سطح پر کام کررہی ہے۔

بلاتفریق پارٹی دہلی والوں کی خدمت میں ہمہ تن مصروف ہے۔گلیوں کی صاف صفائی ہویا پھر کورے کچڑے کا معاملہ ہو،پارٹی کے کارکنان اپنی کوشش سے اسے حل کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔دہلی میں زیادہ تر معاملے صاف صفائی اور کوڑے کا رہا ہے جسے پارٹی کے کارکنان نے بحسن خوبی حل کرنے کی کوشش کی ہے۔

پارٹی ایسے کارکنان کو مبارک باد پیش کرتی ہے اور کارکنان پر مزید ذمہ داری عائد کرتی ہے کہ وہ ایم سی ڈی انتخاب کے لیے اپنے میں سے لائق و فائق اور متحرک کارکنان کا نام پیش کریں،جن کی اندر خدمت خلق کا جذبہ ہو،پارٹی ایسے ناموں پر غورو فکر کرکے ایم سی ڈی انتخاب میں امیدوار بنائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی اپنے پورے دم خم کے ساتھ ایم سی ڈی انتخاب میں حصہ لینے جارہی ہے۔جس کے لیے پارٹی دہلی والوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ انڈین یونین مسلم لیگ کی حمایت کریں اور سماج میں ہر سطح پر تبدیلی محسوس کریں۔

اس موقع پر جس میں دہلی پردیش کے صدر مولانا نثار احمد نقشبندی، نیشنل سکریٹری خرم انیس عمر،یوتھ لیگ قومی صدرآصف انصاری، دہلی پردیش کے جنرل سکریٹری شیخ فیصل حسن، اتیب خان ایم ایس ایف کے قومی جنرل سکریٹری،محمد آصف،معین الدین انصاری نائب صدر،نورالشمس،محمد زاہد نائب خزانچی،مولانا دین محمد قاسمی شامل ہوئے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago