بھارت درشن

چھپرہ، بہار کا 300 سال پرانا مقبرہ ہوا خستہ حال، کون ہیں ذمہ دار؟

تاج محل کی طرز تعمیر پر بنایا گیا مقبرہ کھنڈر میں تبدیل، محکمہ سیاحت کی بھی توجہ نہیں

چھپرہ، 31  اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)

 بہار کے چھپرہ ضلع کی پرانی تاریخ ہے۔ چھپرہ کی تاریخ کو کئی قسم کے نوشتہ جات اور عمارتوں سے پڑھا اور سمجھا جا سکتا ہے۔ قدیم عمارت کی شکل میں چھپرہ کے ڈچ مقبرہ سے بھی اس کے شاندار تاریخ کے بارے میں معلومات ملتی ہے۔ چھپرہ کے تاج محل کے نام سے مشہور ڈچ مقبرہ اپنے شاندار تاریخ کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔

چھپرہ شہر ہیڈکوارٹر سے 5 کلومیٹر دور کرنگا گاؤں میں واقع ڈچ مقبرہ اب خستہ حالی کا شکار ہے۔ اگرچہ اس کی بحالی کے لیے کئی کوششیں کی گئی ہیں لیکن ان کا کوئی خاص اثر نظر نہیں ا?تا ہے۔ مقبرے کے بارے میں سارن گزٹ میں شائع مضمون کے مطابق آبی گزرگاہوں سے ہونے والی تجارت کا مرکزی مرکز چھپرہ  ہوا کرتا تھا۔ جس کی وجہ سے ڈچ اور پرتگالی چھپرہ کو تجارتی مرکز کے طور پر دیکھتے تھے۔ چھپرہ کا کرنگا حصہ 1770 تک ڈچ حکمرانی کے تحت تھا۔ چھپرہ  کی تصدیق نمک کی تجارت کے مرکز کے طور پر کی گئی تھی۔

اس دوران اس وقت کے ڈچ گورنر جیکبس وان ہورن کی موت کے بعد ان کی یاد میں ایک ڈچ مقبرہ تعمیر کیا گیا۔ اس مقبرے کا طرز تعمیر تاج محل سے مشابہت رکھتا ہے۔ یہ کافی حد تک تاج محل کی نقل لگتا ہے لیکن بے توجہی کا شکار چھوٹا تاج محل اب کھنڈر میں تبدیل ہو چکا ہے۔

سارن کے سابق ضلع مجسٹریٹ دیپک آنند نے اس کی تزئین و آرائش کے لیے حکومت کو خط لکھا تھا جس کے بعد محکمہ ا?ثار قدیمہ کی جانب سے مقامی سطح پر تحقیقات کی گئیں۔لیکن کچھ موثر کام نہ ہو سکا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago