Categories: بھارت درشن

یونیسکو ڈبلیو ایچ سی کی ویب سائٹ پربھارت کی عالمی ثقافتی ورثہ کے بارے میں ہندی میں معلومات دستیاب

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
عالمی یوم ہندی کے موقع پر، عالمی ثقافتی ورثہ مرکز کے ڈائریکٹر نے یونیسکو، پیرس میں ہندوستان کے مستقل وفد کو مطلع کیا ہے کہ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ مرکز نے ہندی کی تفصیل شائع کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یونیسکو، پیرس میں ہندوستان کے مستقل مندوب نے 10 جنوری 2022 کو عالمی یوم ہندی کے مجازی جشن کا اہتمام کیا۔ امور خارجہ اور ثقافت کی وزیر مملکت میناکشی لیکھی نے عالمی یوم ہندی پر ایک ویڈیو پیغام دیا اور ہندی کی اہمیت پر زور دیا۔ یونیسکو میں ہندوستان کے سفیر/مستقل نمائندے، وشال وی شرما نے بھی ان اہم نکات پر روشنی ڈالی جو ہندی نے ہندوستان کی آزادی کے گزشتہ 75 سالوں کے دوران حاصل کیے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 تقریبات کے لیے، وفد کو اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرلز برائے تعلیم، سماجی اور انسانی سائنس، ثقافت، مواصلات اور اطلاعات اور بین الحکومتی اوشینوگرافک کے ایگزیکٹو سیکرٹری سے مختصر ویڈیوز موصول ہوئی ہیں۔ اس موقع پر ہندوستانی مندوف نے  انگولا، بنگلہ دیش، برازیل، ایکواڈور، فرانس، یونان، ایران، جاپان، منگولیا، فلسطین، جمہوریہ کوریا، فلسطین، روسی فیڈریشن، سری لنکا، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، ویتنام کے سفیروں /مستقل مندوبین کو ویڈیو بھیجی اس کے علاوہکینبرا، ویلنگٹن جارج ٹاؤن، دوحہ، لندن، ریاض، واشنگٹن ڈی سی، مالے، کھٹمنڈو، کولمبو، کویت، ونڈہوک، سورینام، نیروبی، دارالسلام، دوشنبہ، پورٹ لوئس، جوہانسبرگ اور گیبرون میں سفارت خانے/ہائی کمیشنز کو  قونصلیٹ جنرل آف انڈیا اس موقع پر ویڈیوز بھیج کر بھی یوم ہندی  کا جشن منایا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago