عالمی یوم ہندی کے موقع پر، عالمی ثقافتی ورثہ مرکز کے ڈائریکٹر نے یونیسکو، پیرس میں ہندوستان کے مستقل وفد کو مطلع کیا ہے کہ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ مرکز نے ہندی کی تفصیل شائع کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
یونیسکو، پیرس میں ہندوستان کے مستقل مندوب نے 10 جنوری 2022 کو عالمی یوم ہندی کے مجازی جشن کا اہتمام کیا۔ امور خارجہ اور ثقافت کی وزیر مملکت میناکشی لیکھی نے عالمی یوم ہندی پر ایک ویڈیو پیغام دیا اور ہندی کی اہمیت پر زور دیا۔ یونیسکو میں ہندوستان کے سفیر/مستقل نمائندے، وشال وی شرما نے بھی ان اہم نکات پر روشنی ڈالی جو ہندی نے ہندوستان کی آزادی کے گزشتہ 75 سالوں کے دوران حاصل کیے۔
تقریبات کے لیے، وفد کو اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرلز برائے تعلیم، سماجی اور انسانی سائنس، ثقافت، مواصلات اور اطلاعات اور بین الحکومتی اوشینوگرافک کے ایگزیکٹو سیکرٹری سے مختصر ویڈیوز موصول ہوئی ہیں۔ اس موقع پر ہندوستانی مندوف نے انگولا، بنگلہ دیش، برازیل، ایکواڈور، فرانس، یونان، ایران، جاپان، منگولیا، فلسطین، جمہوریہ کوریا، فلسطین، روسی فیڈریشن، سری لنکا، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، ویتنام کے سفیروں /مستقل مندوبین کو ویڈیو بھیجی اس کے علاوہکینبرا، ویلنگٹن جارج ٹاؤن، دوحہ، لندن، ریاض، واشنگٹن ڈی سی، مالے، کھٹمنڈو، کولمبو، کویت، ونڈہوک، سورینام، نیروبی، دارالسلام، دوشنبہ، پورٹ لوئس، جوہانسبرگ اور گیبرون میں سفارت خانے/ہائی کمیشنز کو قونصلیٹ جنرل آف انڈیا اس موقع پر ویڈیوز بھیج کر بھی یوم ہندی کا جشن منایا۔