Categories: بھارت درشن

اسلام جم خانہ کے فٹنیس کوچ و باڈی بلڈر اقبال انصاری “دی مسل مین” اعزاز سے سرفراز

بیس سال قبل اسلام جم خانہ سے شروع کی تھی باڈی بلڈنگ میں کریئر اور اب وہ کوچ ہیں

مالیگاؤں (پریس ریلیز) تندرستی ہزار نعمت ہے اور اچھی صحت والے جلدی بیمار نہیں ہوتے. دور حاضر میں فٹنیس اور باڈی بلڈنگ زندگی کے شعبہ میں شامل ہوچکے ہیں۔ لوگ  اچھی صحت اور خوبصورت جسم بنانے کےلیے بہت محنت, روزانہ ورزش, ڈایٹ پلان اور بری لت سے دوری رکھتے ہیں۔

مالیگاؤں شہر کے قدیم و معروف اسلام جم خانہ کے فٹنیس کوچ و باڈی بلڈر اقبال انصاری ماسٹر کو گزشتہ روز ان کے یوم پیدائش کے موقع پر اردو سٹی انڈیا اور ایڈ ہیر ایجنسی کی معرفت سے "دی مسل مین" اعزازی خطاب سے سرفراز کیا گیا۔

خدا کرے نہ ڈھلے دھوپ تیرے چہرہ کی

تمام عمر تری زندگی کی شام نہ ہو

اقبال انصاری نے بتایا کہ انھوں نے باڈی بلڈنگ میں کریئر کی شروعات اسلام جم خانہ سے بیس سال قبل کی تھی، یہ ان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے کہ وہ اسلام جم خانہ میں بطور کوچ اپنی خدمات کو انجام دے رہے ہیں۔موصوف نے یوں تو مقامی سطح سے لے کر ریاستی و قومی سطح کے باڈی بلڈنگ کمپیٹیشن میں حصہ بھی لیا اور شہر کا نام روشن کیا۔ آج موصوف باڈی بلڈنگ فیلڈ میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔

موصوف نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ انھوں نے دوران باڈی بلڈنگ عرفان احمد (ماسٹر, فلیکس جم خانہ) کی سرپرستی و رہنمائی میں کئی سال تک تربیت حاصل کی اور باڈی بلڈنگ کے اصول و ضوابط, سائنٹیفک اور ڈایٹ کنٹرولنگ کو سیکھا. نیز اچھا باڈی بلڈر اور فٹنیس کوچنگ سے جڑی ہر چیزوں کو سمجھا اور اپنایا۔

اسلام جم خانہ کے روح رواں افتخار پہلوان و فرزندان آفاق اور آفتاب نے اقبال انصاری کو مبارکباد پیش کی. اس موقع پر پروفیسر ایس این انصاری, پروفیسر وسیم موسی, عمران راشد, شفیق احمد دبئی والا, عاقب احمد, عفان بخشی, عاصم انصاری اور اسلام جم خانہ کے ممبران نے ماسٹر اقبال انصاری کو مبارکباد و نیک خواہشات پیش کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago