Categories: عالمی

روس پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کاالزام، ماریوپول میں گولہ باری کا الزام

یوکرین کا دعویٰ، دس ہزار روسی فوجی مارے گئے

12 لاکھ لوگ یوکرین چھوڑ گئے، زیادہ تر پولینڈ گئے

یوکرین پر روس کے حملے کے دسویں روز ہفتہ کے دن روس نے غیر ملکی شہریوں کے انخلا کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیاہے۔ اب یوکرین کی انتظامیہ روس پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگا رہی ہے۔ یوکرین کے شہر ماریوپول میں گولہ باری کے باعث انخلا  کا منصوبہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ماریوپول کے ڈپٹی میئر سرگی آرلوف نے کہا کہ شہر چھوڑنے کی کوشش کرنے والے لوگوں پر گولیاں چلائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہمارے لوگوں نے کہا کہ کچھ دیر کے لیے گولہ باری بند ہو  گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔ روسی فوج ماریوپول پر بموں اور راکٹوں کی بارش کر رہی ہے۔ شہر پر گولہ باری اورزاپر وژیا کے راستے میں ہونے والی لڑائی کی وجہ سے اس کا انخلا  ناممکن ہے۔

حکام نے بتایا کہ ہفتے کے روز شہریوں کے لیے انخلا کا منصوبہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ یہ شہر کا محاصرہ کرنے والے روسی فوجیوں کی طرف سے باہمی طور پر طے شدہ جنگ بندی کا احترام نہ کرنے کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔ ایک بیان میں، سٹی کونسل نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی پناہ گاہوں میں واپس جائیں اور مزید معلومات کا انتظار کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم انخلا  کے پورے راستے پر جنگ بندی کی تصدیق کے لیے روسی فریق کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔

ادھر یوکرین کی فوج کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس جنگ میں اب تک 10 ہزار روسی فوجی مارے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں اسلحہ بھی تباہ کیا گیا ہے۔ یوکرین کی جانب سے  روس کے 40 ہیلی کاپٹرس اور 269 ٹینکوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیاگیا ہے۔ دریں اثنا روس کے حملے کے بعد یوکرین میں 12 لاکھ افراد اپنا گھر بار چھوڑ چکے ہیں۔ وہ پڑوسی ممالک میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ6.50 لاکھ لوگ پولینڈ گئے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago