Categories: بھارت درشن

اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل ، دو سالوں میں چوتھے انتخابات کی کال

اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل ، دو سالوں میں چوتھے انتخابات کی کال

Israeli parliament dissolved, call for fourth election in two years

مقبوضہ بیت المقدس،23دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

دو سال کے اندر اسرائیل میں چوتھی انتخابی مہم شروع ہونے جا رہی ہے۔ ادھر وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو عوام کے غصے کا سامنا ہے۔ اس کی وجہ کرونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کے لیے نیتن یاہو کی پالیسی اور عدلیہ میں ان کے خلاف بدعنوانی کے الزامات ہیں۔

نیتن یاہو اسرائیل کی تاریخ میں سب زیادہ عرصے تک اقتدار

نیتن یاہو اسرائیل کی تاریخ میں سب زیادہ عرصے تک اقتدار میں رہنے والے وزیر اعظم بن چکے ہیں۔ اس بار انہیں دائیں بازو کے ایک نئے حریف جدعون ساعر کا سامنا ہے۔ وہ لیکوڈ پارٹی سے منحرف ہونے والی شخصیت ہیں جس کے سربراہ نیتن یاہو ہیں۔

اسرائیلی نشریاتی ادارے کی جانب سے جاری سروے

اسرائیلی نشریاتی ادارے کی جانب سے جاری سروے کے مطابق ساعر کی عوامی مقبولیت نیتن یاہو کے جیسی ہے۔نیتن یاہو اور بلیو اینڈ وائٹ پارٹی کے سربراہ بینی گینٹز نے رواں سال مئی میں یک جہتی کی حکومت تشکیل دی تھی۔

اس سے قبل اپریل 2019کے بعد سے ملک میں تین انتخابات غیر فیصلہ کن ثابت ہوئے تھے۔ بینی گینٹز اس وقت اسرائیلی وزیر دفاع بھی ہیں۔البتہ دونوں رہ نما بجٹ کی منظوری کے حوالے سے اختلاف کے باعث بند گلی میں پہنچ گئے۔

Israeli parliament dissolved, call for fourth election in two years

یہ اس معاہدے پر عمل درامد کے لیے ایک ضروری اقدام ہے جس کے تحت بینی گینٹز کو نومبر 2021میں اقتدار حوالے کیا جانا ہے۔

اسرائیلی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے منگل کی رات ایک اجلاس میں پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی جانب سے بجٹ کی منظوری میں ناکامی کے پیش نظر قبل از وقت انتخابات کا آپشن خود ہی نافذ ہو گیا ہے۔

Israeli parliament dissolved, call for fourth election in two years

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago