Categories: بھارت درشن

رشوت خوری میں سنگھ کانام لینا غلطی جس پرمجھے افسوس ہے: ستپال ملک

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جموں و کشمیرکے سابق گورنر نے کہاکہ رشوت کے معاملے میں مجھے سنگھ کانام نہیں لیناچاہیے تھا، اگر ذاتی طور پرکسی نے غلط کام کیاہواسی کانام لیناچاہئے تھا، یہ غلطی ہے، جس پرمجھے پچھتاوہ بھی ہے، میرے بیان سے اگر کسی کوتکلیف پہنچی ہے تو میں اپنے الفاظ واپس بھی لیتا ہوں۔ جموں و کشمیرکے سابق گورنر ستپال ملک جوان دنوں جموں و کشمیرکے بارے میں بیان دینے پرسرخیوں میں ہے، نے سنڈے ایکسپریس کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بد عنوانی میں مجھے آر ایس ایس کانام نہیں لیناچاہئے تھا، تا ہم اگرکو ئی ذاتی طور بدعنوانی رشوتخوری میں ملوث ہوتو اس سے سزا ملنی چاہیے۔ آر ایس ایس کانام لیناغلطی ہے جس پرپچھتاوہ بھی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اپنے بیان سے یوٹرن لیتے ہو ئے سابق گورنر نے کہاکہ جموں و کشمیرکی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی ان کے خلاف کوئی قانونی کارہ جوئی نہیں کرسکتی ہے، اور سابق وزیراعلیٰ کواس بات کا علم بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ بے نام جائیدادیں بنانے کیلئے محبوبہ مفتی کا نام استعمال کیاگیا یہ بھی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔ مرحوم مفتی محمدسیعد کو اپناقریبی دوست اوران کی بیٹی جموں و کشمیرکی سابق وزیر اعلیٰ کو اپنے بیٹی کے مترادف قرار دیتے ہوئے ستپال ملک نے کہا، اگر میرے بیان دینے سے کسی کوتکلیف پہنچی ہے، تو میں اپنے لفاظ واپس لیتاہوں تاہم جوکچھ میں نے کہا،وہ حرف بہ حرف صحیح بھی ہے۔ادھر بھارتیہ جنتاپارٹی کے سینئرلیڈر اورامور کشمیرکے انچارج رام مادھو نے بے ضابطگیوں کے سلسلے میں ملک کے بیان کوبے معنیٰ قرار دیتے ہوئے کہاکہ وہ ہرایک معاملے میں ٹانگ اڑانے کے در پرہے، لہذاان کے بیانات کوزیادہ اہمیت دینے کی ضرورت نہیں ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago