اردو سفر کوکن کے زیر اہتمام’ تماشا’ کی رسم پزیرائی

اردو سفر کوکن کے زیر اہتمام' تماشا' کی رسم پزیرائی

15 اکتوبر2021؁، بھارتی وقت کے مطابق شام6بجے، اردو سفر کوکن(مسقط) کے زیر اہتمام' تماشا' کی رسم پزیرائی منعقد ہوئی۔ جواں سال شاعر حبیب ندیم کی زیر ادارت میں پابندی سے شائع ہونے والا پندرہ روزہ ادبی اخبار اردو سفر کوکن کی جانب سے سلسلہ وار ادبی پروگرام میں ڈاکٹر قاسم خورشید (پٹنہ) کی ۹ ڈراموں پر مشتمل تازہ تصنیف تماشا کی رسم پزیرائی آ ن لائین منعقد کی گئی۔ اس پروگرام کی صدارت گورکھ پور یو نیورسیٹی میں شعبہ اردو کے صدر پروفیسر ڈاکٹر رضی الرحمان صاحب نے فرمائی اور گورمنٹ گریجویٹ کالج بھکر، پنجاب پاکستان میں شعبہ اردو کے صدر پروفیسر ڈاکٹر اشرف کمال نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کیا، جبکہ نظامت کی ذمیداری دنیائے ادب کی جانی پہچانی شخصیت ڈاکٹر افروز عالم نے بحسن خوبی انجام دیا، تکنیکی معاملات راقم الحروف نازنین علی ناز(کویت) نے سنبھالا جبکہ محترم حبیب ندیم نے انتظامی معاملات میں پیش پیش رہے۔

اس پروگرام میں ڈاکٹر فاطمہ خاتون(کولکاتا)، ڈاکٹر شیخ الماس حسین (کلکتہ یونیورسیٹی)، ڈاکٹر احسان حسن (بنارس یونیورسیٹی)،   ڈاکٹر مزمل سرکھوت (بمبئی یونیورسیٹی)، پروفیسر سلیم محی الدین (سری شیواجی مہاراج کالج، پربھنی) نے اپنے مقالہ سے اہم اقتباس پیش کی جس کے تنقیدی پہلوں کے جواب میں صاحب کتاب ڈاکٹر قاسم خورشید (پٹنہ) نے نہایت ہی عالمانہ گفتگو کی۔

قریب قریب تین گھنٹے تک چلنے والے اس آن لائین پروگرام کی ابتدا میں تقریب کے ناظم ڈاکٹر افروز عالمؔ نے اردو سفر کوکن(اخبار) کے بارے میں، پھر اس پروگرام کے اغراض و مقاصد، پھر ڈاکٹر قاسم خورشید کی ادبی و علمی کاویشوں اور بہار میں اپٹا اور ڈرامہ کی سمت و رفتار پر اپنے مختصر خطاب سے اس پروگرام کی شروعات کیا۔ اس کے بعد صاحب کتاب کو اپنی ابتدائی گفتگو کے لئے دعوت سخن دیا۔ آپ نے اپنے ابتدائی کلمات میں سبھی شرکااور منتظمین کاشکریہ ادا کرتے ہوئے اس پروگرام کے انعقاد پرخوشی کا اظہار کیا، جبکہ مہمان خصوصی کی گفتگو سے پہلے اپنے جوابی خطاب میں موصوف نے کہا کہ شر کا کے خوبصورت اور مدلل مقالے پر میں کئی بار مسرت آمیز نمناک ہوا، یہ پروگرام میرے امید سے بہت ہی آگے کا ہے اور مقالہ نگاروں کی بحث اور گفتگو سے میری ساری محنت کا ثمر حاصل ہوتا نظر آرہا ہے۔  اس رپورٹ کے قارئین سے گزارش ہے کہ ڈاکٹر قاسم صاحب،ڈاکٹر افروز عالم اور اردو سفر   کے فیس بک پیچ پر رکاڈڈ پروگرام ملاحظہ فرمائیں۔

(رپورٹ:۔ نازنین علی، کویت)

Dr. S.U. Khan

Dr. Shafi Ayub editor urdu

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago