Categories: بھارت درشن

جموں اینڈ کشمیر انٹرپرونیورشپ ڈیولیپمنٹ پروگرام بڈگام نے تیجسوینی اسکیم کے تحت 28 خواتین کو تربیت دی

جموں و کشمیر  انٹرپرینیور شپ ڈیولیپمنٹ انسٹی ٹیوٹ  بڈگام میں  28 خود روزگار کے خواہشمندوں نے تیجسوینی اسکیم کے تحت دو بیک ٹو بیک انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام  میں اپنی تربیت مکمل کی۔  ان پروگرام کا انعقاد جموں و کشمیر انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ (جے کے ای ڈی آئی) ڈسٹرکٹ سنٹر، بڈگام میں 18 مارچ سے 07 اپریل 2022 تک کیا گیا جس میں 18 سے 35 سال کی عمر کے اندر کی 28 خواتین کو خود روزگار اور انٹرپرینیورشپ کے لیے تربیت دی گئی۔

امیدواروں کو مشن یوتھ جے اینڈ کے کی تیجسوینی – دی ریڈینٹ اسکیم کے تحت خدمات اور زراعت سے متعلق سرگرمیوں کے لیے تربیت دی گئی۔  منصوعی  طریقوں پر مبنی ہر تربیتی پروگرام 10 دن تک جاری رہا اور تربیت حاصل کرنے والوں کو کاروبار کی بنیادی تربیت فراہم کی گئی تاکہ وہ بڈگا کے مختلف حصوں میں  چھوٹے کاروباری منصوبے جیسے جوتے کے خوردہ دکانیں، ریڈی میڈ گارمنٹس، بوتیک، سیلون، الیکٹریکل گڈ، پروویژنل اسٹورز، پشمینہ ویونگ اور ڈیری فارمز قائم کر سکیں۔

تربیت یافتہ نوجوانوں کا تعلق ضلع بڈگام کے بیرواہ، چاڈورہ، سوئیبگ، سیبدان، ماگام وغیرہ سے تھا۔ تربیت یافتہ افراد کا ضلع بڈگام میں کامیاب کاروباری منصوبوں کا دورہ بھی تربیتی پروگرام کا حصہ تھا۔جموں وکشمیر  بینک اور ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سنٹر، بڈگام کے عہدیداروں کو بطور گیسٹ فیکلٹی مدعو کیا گیا تاکہ شرکاء ٹرینیز کو روزی روٹی پیدا کرنے کی اسکیم کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔

ترقیاتی  انسٹی ٹیوٹ  کی طرف سے سپانسر کردہ ایک کامیاب کاروباری شخص کے ساتھ بات چیت اور تجربے کا اشتراک بھی ان نوجوان خواہشمندوں کو خود روزگار کی طرف ترغیب دینے کے پروگرام کا حصہ تھا۔ پروگرام کو جے کے ای ڈی آئی ڈسٹرکٹ سنٹر، بڈگام نے مربوط کیا جبکہ ٹرینرز کی ایک ٹیم نے تربیت دی جس میں اشان قادر، کمیونیکیشن ایسوسی ایٹ، وسیم راجہ، اسسٹنٹ فیکلٹی اور بلال احمد ڈار، اسسٹنٹ فیکلٹی شامل تھے۔

تیجسوینی اسکیم 18-35 سال کی عمر کی خواتین کے لیے کم از کم 10ویں پاس اور اس سے اوپر کی اہلیت کے ساتھ روزی روٹی پیدا کرنے کی ایک حسب ضرورت اسکیم ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago