بھارت درشن

جموں و کشمیر کاپیر پنجال خطہ  ’دہشت گردی سے سیاحت‘ کی طرف بڑھ رہا ہے

پونچھ ،25؍ دسمبر

جموں اور کشمیر کے پونچھ اور راجوری کے سرحدی اضلاع جو پہلے ایل او سی پر فائرنگ، دراندازی کی کوششوں یا فوج مخالف کارروائیوں کے واقعات کی وجہ سے خبروں میں رہتے تھے اب “دہشت گردی سے سیاحت” کی طرف بڑھ  رہے  ہیں۔

چونکہ پچھلے کچھ سالوں سے یہاں کی سرحدوں پر ‘ امن’ قائم ہوا ہے، اس لیے اس ضلع کے اندر کھیلوں کے مقابلے اور ثقافتی مقابلوں کا انعقاد لگاتار کیا جا رہا ہے۔ محکمہ سیاحت ‘ نیشنل رورل لائیولی ہڈ مشن’، ہندوستانی فوج اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے کئی طرح کی  سیاحتی سرگرمیاں چلا   رہا ہے۔ ڈاک بنگلہ، پونچھ میں ایک رنگا رنگ ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر کے فنکار شامل تھے۔

ضلع میں تعمیر و ترقی کا عمل تیز رفتاری سے جاری ہے۔ اس موقع پر فنکاروں کا کہنا تھا کہ ہمارا مشن ‘دہشت گردی نہیں، سیاحت کے لیے ہاں’ ہے، ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اب عسکریت پسندی، دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں، اب سیاحت پروان چڑھ رہی ہے، دنیا بھر سے سیاح آتے ہیں۔

یہاں کی خوبصورتی دیکھیں۔ یہاں بھائی چارہ، مذہبی رواداری، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مہمان نوازی کو دیکھیں۔  اس سے پہلے جمعہ کو راجوری میں ایک بہت بڑا ثقافتی پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں راجستھان، گجرات، پنجاب، ہماچل اور دیگر ریاستوں کے فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور مقامی فنکاروں کی کارکردگی کو بھی دیکھا۔ مختلف پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں اور مقامی نوجوان بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago