Categories: بھارت درشن

جموں و کشمیر: 76واں یوم آزادی کشمیر میں جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کشمیر کے تمام اضلاع میں آج 76 واں یوم آزادی بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔اس سال آزادی کے 75 سال کی یاد میں ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے زیراہتمام ’ہر گھر ترنگا‘ سمیت کئی مہمات منائی گئیں۔ اس پروگرام کا مقصد شہریوں میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنا اور ہندوستانی قومی پرچم کے بارے میں بیداری کو فروغ دینا تھا۔’ہر گھر ترنگا‘ کے تحت، شہریوں کو ترقی پسند آزاد ہندوستان کے 75 شاندار سالوں کا جشن منانے کے لیے اپنے گھروں کے اوپر ہندوستان کا قومی پرچم (ترنگا) لہرانے کی ترغیب دی گئی۔ایس کے کرکٹ اسٹیڈیم سری نگر میں منعقدہ مرکزی تقریب کے علاوہ تمام اضلاع میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا جہاں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کے چیئرمین / چیئرپرسن نے ترنگا لہرایا اور شرکاء سے خطاب کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
موصولہ اطلاعات کے مطابق بارہمولہ میںچیئرپرسن، ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی( بارہمولہ، سفینہ بیگ نے ترنگا لہرایا، پریڈ کا معائنہ کیا اور جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف، ہوم گارڈز، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، این سی سی اور کے دستوں کی طرف سے پیش کیے گئے مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔  اننت ناگ میں 76ویں یوم آزادی کی تقریب جی ڈی سی خانابل ( بوائز) میں منعقد ہوئی جہاں چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل اننت ناگ، محمد یوسف گورسی نے قومی پرچم لہرایا اور سی آر پی ایف، جے اینڈ کے پولیس، آئی آر پی، جے اینڈ کے کے دستوں کی طرف سے پیش کی گئی پریڈ میں سلامی لی۔ ہوم گارڈز، جے کے پولیس بینڈ اور این سی سی کے علاوہ اسکولی بچوں نے بھی مارچ پاسٹ میں حصہ لیا۔بڈگام میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب اسپورٹس اسٹیڈیم بڈگام میں منعقد ہوئی، جہاں چیئرمین ڈی ڈی سی، نذیر احمد خان مہمان خصوصی نے ترنگا لہرایا اور مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔گاندربل میں  ضلع ترقیاتی کونسل  کی چیئرپرسن گاندربل، نزہت اشفاق نے یہاں قمریہ گراؤنڈ میں منائے گئے 76ویں یوم آزادی کی تقریب میں قومی پرچم لہرایا اور سلامی لی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پلوامہ میں ڈی پی ایل پلوامہ میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل، سید عبدالباری اندرابی نے قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ کی سلامی لی جس میں پولیس، سی آر پی ایف، جے کے اے پی، جے کے پی خواتین ونگ، فائر اینڈ ایمرجنسی کے دستے شامل تھے۔ شوپیاں میں چیئرپرسن، ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) شوپیاں، بلقیس جان نے قومی پرچم لہرایا، سلامی لی اور سی آر پی ایف، جموں و کشمیر پولیس، ہوم گارڈ، فارسٹ پروٹیکشن، فائر سروسز اور ایمرجنسی، آئی آر پی اور کے دستوں کی طرف سے پیش کی گئی پریڈ کا معائنہ کیا۔ یہاں ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں ایک رسمی جیپ میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء نے بھی شرکت کی۔کولگام میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب ڈسٹرکٹ پولیس لائنز کولگام میں منعقد ہوئی جہاں چیئرپرسن، ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کولگام، محمد افضل پارے نے قومی پرچم لہرایا اور سی آر پی ایف، جے کے پی، کے دستوں کی طرف سے پیش کیے گئے مارچ پاسٹ سے سلامی لی۔ کپواڑہ میں ایک مرکزی تقریب ڈسٹرکٹ پولیس لائنز کپواڑہ میں منعقد ہوئی جہاں چیئرمین، ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل  کپواڑہ، عرفان سلطان پنڈت پوری نے قومی پرچم لہرایا ۔انڈی پورہ میں ایس کے اسٹیڈیم بانڈی پورہ میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل بانڈی پورہ،  غنی بھٹ نے قومی پرچم لہرایا اور  پریڈ کا معائنہ کیا اور مارچ پاسٹ کی سلامی لی جس میں سی آر پی ایف کی تیسری بٹالین، جے اینڈ کے ایگزیکٹو کے دستے شامل تھے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago