Categories: عالمی

سلمان رشدی پر حملے میں ملوث ہونے سے ایران کا صاف انکار

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ایران نے نیویارک میں متنازعہ مصنف سلمان رشدی پر حملے میں ملوث ہونے کی واضح طور پر تردید کی ہے۔ اس حوالے سے ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے وضاحت کی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نامور ہندوستانی نژاد مصنف سلمان رشدی پر 12 اگست کو مغربی نیویارک میں حملہ ہوا تھا۔ 75 سالہ سلمان رشدی پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ ایک ثقافتی تقریب میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ وہ آڈیٹوریم کے اسٹیج تک پہنچے ہی تھے کہ ایک نوجوان وہاں پہنچا اور پہلے ان پرمکوں کی بارش کرکے انہیں گرادیا، پھر ان پر چاقو سے حملہ کیا۔ وہ تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل  ہیں اور حملہ آور کو موقع پر ہی پکڑ لیا گیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس حملے میں شک کی سوئی ایران کی طرف جا رہی تھی کیونکہ 1989 میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خمینی نے رشدی کی کتاب دی سیٹنک ورسز کی اشاعت کے خلاف فتویٰ جاری کیا تھا۔ نیو یارک میں رشدی پر حملہ کرنے والے شخص کی شناخت 24 سالہ ہادی مطر کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ ایران کا بڑا حامی ہے۔ اس کی تصدیق اس کے سوشل میڈیا اکاونٹس سے بھی ہوئی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ایران پر حملے کے سلسلے میں شک کئے جانے کے بعد ایران نے اس معاملے پر وضاحت کی ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے واضح طور پر اس واقعے میں کسی بھی قسم کے کردار کی تردید کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ رشدی پر حملے سے ایران کا کوئی تعلق نہیں  ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago