Categories: بھارت درشن

جودھپورمیں 256 فٹ طویل ترنگا یاترا کے دوران نظرآیا ہندومسلم اتحاد کا نظارہ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
آزادی کے75ویں سالہ جشن کے پیش نظر راجستھان کے تاریخی شہر جودھپور میں ہندو مسلم اتحاد کا انوکھا نظارہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب جوپاسنی روڈ پر واقع قدیم کھیڑا پتی مندر اور چیر گھر مدنی مسجد ترنگے قومی  پرچم کے ذریعے ایک دوسرے کے ساتھ مربوط کردیئے گئے۔ مندر سے نکالے گئے256  فٹ لمبے ترنگے کو دونوں مذاہب کے لوگوں نے انسانی زنجیر بناکر اپنے ہاتھوں میں تھام لیا اور ترنگی یاترا سے جڑ  گئے۔ جبکہ دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں افراد ہندوستان زندہ باد، بھارت ماتا کی جئے اور وندے ماترم  کے نعرے لگاتے ہوئے قومی یکجہتی کی اس بے مثال مہم کا حصہ بن گئے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ترنگے کا ایک سرا مندر کے دروازہ پر تھا تو دوسرا مسجد کے دروازہ کے باہر تھا۔ اس کے بعد سبھی شرکاء مہم نے نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ قومی ترانہ پڑھا اور طویل پرچم کو سمیٹ لیا۔ آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل، قدیم کھیڑا پتی مندر کمیٹی، چیر گھر مسجد کمیٹی اور مارواڑ  مسلم ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام روبہ عمل لائی گئی اس انوکھی مہم کا مقصد ملک کو یہ پیغام دیناتھا کہ ترنگے کے نیچے ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی سب ایک ہیں اور  اس ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔ قبل ازیں مندر کے باہر مہنت بودر گیری مہاراج، ٹرسٹ کے صدر کملیش پروہیت، مارواڑ مسلم ایجوکیشن سوسائٹی کے چیئرمین عتیق محمد، اراکین ٹرسٹ،  امام مسجداور صدر کمیٹی کی موجودگی  میں صوفی سجادہ نشین کونسل کے چیئرمین اور اجمیر درگاہ کے جانشین دیوان و سجادہ نشین درگاہ  خواجہ غریب نواز سید نصیر الدین چشتی نے بھائی چارہ کاپیغام دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم آزادہندوستان میں پیدا ہوئے ہیں اور آج یہ تاریخی لمحات کو دیکھ رہے ہیں۔ آج ہمیں یہ بتانا ہے کہ ترنگا ہمارے ملک کی طاقت ہے، ہمارے سر  کا تاج ہے اور ہماری پہچان ہے۔ انھوں نے ے مزیدکہا کہ آج ہمیں شدت پسند سوچ اور  شدت پسند تنظیموں سے دور رہنا ہوگا اور بند کمروں سے باہر آکر کام کرنا ہوگا۔ جو لوگ ملک اور امن دشمن ہیں ہمیں انھیں جواب دیناہے کہ ہم  ہندوستانی ہیں، ہندوستانی تھے اور ہندوستانی ہی رہیں گے۔ تم لاکھ کوشش کرلو ہمیں علیحدہ نہیں کرسکو گے۔ ملک سے محبت کاجذبہ ہمیں نوجوانوں میں جگاکر ملک کی  ترقی میں جٹ جاناہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس موقع پر کملا نہرو نگر علاقہ میں واقع مارواڑمسلم ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت منعقدہ تقریب یوم آزادی میں بھی سید نصیر الدین  چشتی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرتے ہوئے  رسم پرچم کشائی انجام دی اور امتحانات میں امتیازی  نمبروں سے کامیابی حاصل کرنے والے  اسکولی طلبہ کو اسنادات سے  نوازہ نیز بچوں کے ثقافتی پروگرام اور پریڈ کا مشاہدہ کرنے کے بعدچوکھا علاقہ  میں زیر تعمیر ٹرسٹ کے کالج کا معائنہ بھی کیا۔ حضرت خواجہ عبدا لطیف شاہ بابا ؒ کی درگاہ کی زیارت کرتے ہوئے نصیرالدین چشتی نے ملک میں امن، خوشحالی اور ترقی کے لئے دعائیں کیں۔ اس موقع پر سجادہ نشین پیر محمد نجم الحسن سلیمانی چشتی اور آل انڈیا صوفی سجادہ نشین  کونسل وومینس ونگ کی راجستھان سکریٹری نفیسہ ناصر بھی موجود تھے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago