Categories: صحت

درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کے سجادہ نشین خواجہ احمد نظامی کا انتقال

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سلطان دہلی کی بارگاہ، درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء   کے سجادہ نشین حضرت خواجہ احمد نظامی سید بخاری صاحب (ابن پیر ضامن نظامی سید بخاری) ہفتوں علیل رہنے کے بعد آج جمعرات کو اسلامی سال 1444ھ 19 محرم کی صبح  انتقال ہو گیا۔ ان کے انتقال سے   اہل خانہ، نظامی خاندان اور بخاری خانوادہ کے ساتھ  وابستگان اہل طریقت مریدین اور متوسلین  میں غم کی لہر دوڑ گئی۔  درگاہ شریف کی شاہی مسجد کے امام سید منہاج الاسلام نظامی   نے نماز جنازہ پڑھائی اور ضامن المساجد سے متصل پیر ضامن نظامی صاحب کی قبر کے بغل میں تدفین ہوئی۔ ان کے صاحب زادے پیر زادہ سید فرید احمد نظامی نایب سجادہ نشین نے بتایا کہ والد صاحب چند ہفتوں سے شدید بیمار تھے اور مسلسل بستر علالت پر تھے اور آج 86 سال کی عمر میں خدا کو پیارے ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ ان کے چھوڑے ہوئے مشن کو ہم بحسن و خوبی مکمل کرنے کی کوشش کریں گے اور ہمارے لئے آسان بھی ہے کیونکہ والد صاحب نے اپنی نگرانی اور پشت پناہی میں ہمیں بہت سیکھنے کا موقع دیا ہے، سید فرید احمد نظامی نے دعائے مغفرت کی درخواست کی اور بتایا کہ سویم کی فاتحہ ہفتے کو صبح گیارہ بجے درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء  میں ہوگی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
حضرت کی سرپرستی میں قایم مدرسہ محبوب الٰہی کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد جنید عالم قادری نظامی نے بتایا کہ ابھی شروع سال میں 17 جنوری کو پیر زادہ سید فرید احمد نظامی کی والدہ محترمہ سیدہ راشدہ احمد نظامی کا انتقال ہو گیا تھا، اب آپ کے والد محترم خدا کو پیارے ہو گئے اور آپ والدین کی رحمتوں شفقتوں سے محروم ہو گئے لیکن خدا کی مرضی اور نظام قدرت کے تحت صبر و تسلیم اور دعائے مغفرت ہم سب کی جانب سے میت کا حق ہے جسے اب ہمیں پورا کرنا چاہیے۔ ماہ نامہ کنزالایمان دہلی کے مدیر اعلیٰ مولانا محمد ظفر الدین برکاتی نے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت بڑے سادہ لباس، خاموش طبیعت اور منکسرالمزاج تھے اور سب کی خیر خواہی کا خیال رکھتے۔ آپ کی موجودگی اور سرپرستی میں حضرت محبوب الٰہی اور حضرت امیر خسرو کے عرس میں ہر سال مقالہ اور منظوم منقبتی خراج عقیدت پیش کرنے اور شب معراج کے علاوہ بسنت کی محفل میں خطاب کرنے کا شرف حاصل رہا ہے۔    جہاں مدرسہ محبوب الٰہی کے طلبہ ہمیشہ قرآن پاک کی تلاوت میں مشغول رہتے ہیں، آپ کو بھی انہی کی قبر سے متصل دفن کیا گیا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago