Categories: بھارت درشن

کریمہ بلوچ کی موت، ٹورونٹو پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں قتل کے شبہ کوخارج کر دیا

کریمہ بلوچ کی موت، ٹورونٹو پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں قتل کے شبہ کوخارج کر دیا

Karima Baloch's death, Toronto police have ruled out a preliminary investigation into the murder

ٹورنٹو،24دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

سماجی کارکن اور بلوچ  اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی سابق چیئرپرسن کریمہ بلوچ کی کینیڈا کے شہر ٹورونٹو میں اچانک موت کے کیس میں پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد کہا ہے کہ کریمہ بلوچ کی موت جن حالات میں ہوئی اس سے متعلق تحقیقاتی افسران کو کسی قسم کی گڑبڑ کا شبہ نہیں ہے۔

دوستوں کا انکشاف ،کریمہ کو مل رہی تھیں دھمکیاں

دوسری جانب پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کی تنظیمیں اور بڑی تعداد میں لوگ انھیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ادھران کے دوستوں اورساتھیوں نے انکشاف کیاہے کہ انہیں مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیاںمل رہی تھیں۔

ٹورنٹوسن کی رپورٹ کے مطابق

ٹورنٹوسن کی رپورٹ کے مطابق کریمہ کے دوست لطیف جوہر بلوچ نے بتایاکہ کریمہ کو مسلسل جان سے مارے جانے کی دھمکیاں دی جارہی تھیں جن میں کہا جارہا تھا کہ ہمیں پتہ ہے کہ تم کہاں رہتی ہو۔

لطیف جوہر نے بتایا کہ ہم اس بات پر یقین نہیں

لطیف جوہر نے بتایا کہ ہم اس بات پر یقین نہیں کرپارہے ہیں اور قبول نہیں کرپارہے ہیں کہ یہ ایک حادثہ تھا۔دوسری جانب ٹورونٹو پولیس نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ’ٹورونٹو پولیس سروس ایک لاپتہ شخص کی تفتیش میں کمیونٹی اور میڈیا کی دلچسپی سے آگاہ ہے۔

حالات کی چھان بین کی گئی ہے اور افسران نے اس کو غیر مجرمانہ موت قرار دیا ہے اور کسی گڑبڑ کا شبہ نہیں ہے۔ ہم نے فیملی کو آگاہ کر دیا ہے۔‘ٹورنٹو پولیس کے مطابق کریمہ بلوچ 20 دسمبر کو لاپتہ ہوئی تھیں۔

ان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ان کے شوہر حمل حیدر بلوچ نے پولیس کو دی جب کہ 21 دسمبر کو ان کی لاش پانی سے برآمد ہوئی۔واضح رہے کہ کریمہ بلوچ کا تعلق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت سے تھا

اور جان کو لاحق خطرات کے باعث انھوں نے کینیڈا میں سیاسی پناہ حاصل کر لی تھی۔ اس کے بعد وہ کینیڈا اور سوئٹزرلینڈ میں اقوام متحدہ کے اجلاسوں میں بلوچستان کے مسائل اجاگر کرتی رہیں۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago