بھارت درشن

کشمیر کا روایتی چاول صاف کرنے والا ’سوپ‘ بنانے والے جدوجہد کے شکار

کام سے وابستہ افراد گراہکوں کا انتظار کر رہے ہیں،روزی روٹی کا گزارہ مشکل

 وادی کشمیر میں روایتی،،، سوپ،، کی مانگ میں کمی آرہی ہے جس کی وجہ سے،، سوپ،،بنانے والے لوگ اگرچہ جدوجہد کر رہے ہیں، تاہم وہ پھر بھی اس میں ناکام ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کشمیر میں،،سوپ،، بنانے والوں نے دعویٰ کیا کہ وہ مشکل وقت سے گزر رہے ہیں کیونکہ انہیں اپنا بنایا ہوا  سوپ بیچنے میں بہت مشکل پیش آرہی ہے۔ اس کاروبار سے وابستہ جنوبی کشمیر کے رہنے والے ایک شخص نے بتایا

کہ وہ گزشتہ تین دہائیوں سے اس فن سے وابستہ ہیں لیکن یہ ان کے لیے سب سے مشکل وقت ہے کیونکہ اس کیلئے کوئی گاہک نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے، سوپ کی اچھی مانگ تھی لیکن ترقی اور نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ، کشمیری روایتی سوپ کی مانگ میں کمی آئی ہے اور اب اس کی کوئی مانگ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہر سال ہم ہزاروں کی تعداد میں،، سوپ،،بیچتے تھے۔

 لیکن اب ہم صرف چند ہی’سوپ’بنا رہے ہیں اور ان کو بیچنے کے لیے گاؤں گاؤں جانا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس جدید دور سے پہلے اپنی روزی روٹی بہت اچھے طریقے سے کما رہے تھے،اور لوگ اسے چاولوں اور دیگر چیزوں کی صفائی کے لیے استعمال کرتے تھے۔

لیکن مارکیٹ میں نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ مشینیں یہ کام کر رہی ہیں اور ہمارے لئے مشکلات پیدا کر گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم اگرچہ  ایک ایک سوپ بنانے کے لیے سیکڑوں روپے خرچ کرتے ہیں، لیکن شاید ہی کوئی لینے والا ہو۔

 اس کاروبار سے وابستہ ایک اور شخص نے کہا کہ گاہکوں کو تلاش کرنے کے لیے مختلف دیہات میں ایک ساتھ دن گزارے ہیں لیکن کوئی بھی انہیں لینے کے لیے تیار نہیں ہے کیونکہ اب لوگوں کو شاید ہی اس کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے قرضے بھی لیے ہیں لیکن مانگ میں کمی کی وجہ سے ہم قرض کی قسطیں ادا کرنے سے قاصر ہیں۔

پہلے ہم اپنی روزی بہت اچھے طریقے سے کما رہے تھے لیکن اب ایک شخص مشکل سے روزانہ 100 روپے کماتا ہے جس پرگزارہ کرنا بہت مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی شوپ بناتے ہوئے گزار دی ہے اور اب کچھ نہیں کر سکتے اسی وجہ سے وہ فن سے وابستہ ہیں حالانکہ فن آہستہ آہستہ دم توڑ رہا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ اونتی پورہ کے علاقے میں سینکڑوں گھرانے،،شوپ،،بنانے سے وابستہ تھے لیکن کم مانگ کی وجہ سے اب یہ تعداد کم ہو کر صرف 20-25 رہ گئی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago