Urdu News

کھادی روزانہ نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے: وزیر اعظم

کھادی روزانہ نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے: وزیر اعظم

کھادی روزانہ نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے: وزیر اعظم

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ کھادی کے ساتھ ہم وطنوں کی وابستگی روزگار کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ روزانہ نئے ریکارڈ بنا رہی ہے۔

ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ کھادی گاؤں کی صنعت کاریگروں کی صلاحیتوں کو بڑھا کر ان کی آمدنی بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 01 اپریل 2022 سے 31 جنوری 2023 تک کے وی آئی سی نے کل 77887.97 کروڑ کی پیداوار کی، 108571.84 کروڑ فروخت کیے اور 1.72 کروڑ روزگار پیدا کئے۔

ایم ایس ایم ای کے وزیر کے ٹویٹ کے جواب میں، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛

’’یہ کامیابیاں حوصلہ افزائی کرتی ہیں! کھادی کے ساتھ ہم وطنوں کی یہ وابستگی روزگار کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ روزانہ نئے ریکارڈ  قائم کر رہی ہے۔‘‘

*************

Recommended