Categories: بھارت درشن

بنگال میں کھیلا ہوبے، 24 گھنٹے کے اندر دو ممبران اسمبلی نے تھاما ترنمول کانگریس کا دامن

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کولکاتہ : مغربی بنگال میں بی جے پی کے لیے پریشانی بڑھتی جارہی ہے ، کیوں کہ لیڈروں کے پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ منگل کو بھی بی جے پی ممبر اسمبلی وشوجیت داس نے برسراقتدار پارٹی ترنمول کانگریس کا دامن تھام لیا ۔ داس کے ساتھ ٹی ایم سی سے وابستہ ہونے والوں میں بی جے پی کے کاونسلر منوتوش ناتھ بھی تھے ۔ تقریبا 24 گھنٹے کے اندر بی جے پی کے لیے یہ دوسرا جھٹکا ہے ۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس سے ٹھیک ایک دن پہلے پیر کو ہی وشنوپور سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی تنمے گھوش بھی پارٹی کو الوداع کہہ کر ٹی ایم سی میں شامل ہوگئے تھے ۔ ان دونوں ممبران اسمبلی کے ترنمول میں آنے کے ساتھ ہی ریاست میں بی جے پی کے ممبران اسمبلی کی کل تعداد کم ہوکر 72 ہوگئی ہے ۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ٹی ایم سی میں شامل ہوئے بگدا سے بی جے پی ممبر اسمبلی وشو جیت داس نے کہا کہ میں نے غلط فہمی میں پارٹی تبدیل کرلی تھی ۔ اب ٹی ایم سی کی قیادت پر یقین ہے ۔ ممتا بنرجی ترقیاتی کام کررہی ہیں اور میں ان کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں ۔ داس نے بی جے پی پر مبینہ طور پر الزام لگایا کہ ان کے لیڈر کام نہیں کرنے دے رہے تھے ۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن جیتنے کے کچھ دن بعد ہی سینئر لیڈر مکل رائے بھی ترنمول کانگریس میں واپس آگئے تھے ۔ رائے سال 2017 میں ممتا بنرجی کی زیر قیادت ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے ، لیکن گزشتہ دو مئی کو مغربی بنگال اسمبلی الیکشن کے نتائج آنے کے تقریبا ایک ماہ کے بعد وہ واپس ترنمول میں شامل ہوگئے تھے ۔حالاں کہ  آفیشیل طور پر وہ اب بھی کرشنا نگر شمالی سیٹ سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی ہیں ۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago