بھارت درشن

عبادت گاہوں سے متعلق قانون: سپریم کورٹ نے مرکزسےکب تک مانگا جواب ؟

عبادت گاہوں سےمتعلق قانون:سپریم کورٹ نےمرکزی حکومت کو 12دسمبر تک جواب داخل کرنےکاوقت دیاہے۔

(نئی دہلی، 14 نومبر (انڈیا نیرٹیو

 مرکزی حکومت نے عبادت گاہوں کے قانون کے خلاف دائر درخواستوں کا جواب دینے کے لئے سپریم کورٹ سے مزید وقت مانگا ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ حکومت میں اعلیٰ سطح پر بات چیت چل رہی ہے۔ اس کے بعد عدالت نے حکومت کو جواب داخل کرنے کے لئے 12 دسمبر تک کا وقت دیا۔ کیس کی اگلی سماعت جنوری کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔

12 اکتوبر کو سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو عبادت گاہوں کے قانون کے خلاف دائر درخواستوں پر 31 اکتوبر تک اپنا جواب داخل کرنے کی ہدایت دی تھی۔ 9 ستمبر کو عدالت نے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا تھا۔ عدالت نے جمعیت علمائے ہند کی طرف سے قانون کی حمایت میں دائر درخواست پر بھی نوٹس جاری کیا تھا۔

بتادیں کہ 8 ستمبر کو بنارس کے سابق راجہ (کاشی نریش) وبھوتی نارائن سنگھ کی بیٹی کماری کرشنا پریا نے عبادت گاہوں کے قانون کو چیلنج کرتے ہوئے ایک نئی درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ کاشی کی راج شاہی ریاست کے سابق حکمران کاشی کے تمام مندروں کے متولی تھے، اس لئے انہیں کاشی کے شاہی خاندان کی جانب سے اس ایکٹ کو چیلنج کرنے کا حق ہے۔

ایک درخواست ایڈوکیٹ کرونایش کمار شکلا نے دائر کی ہے۔ کرونایش کمار شکلا ایودھیا کے ہنومان گڑھی مندر کے پجاری بھی رہ چکے ہیں۔ بی جے پی لیڈر اور وکیل اشونی اپادھیائے نے بھی عبادت گاہوں کے قانون کو چیلنج کرتے ہوئے ایک عرضی دائر کی ہے۔ جمعی? علمائے ہند نے بھی سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ سبرامنیم سوامی کی جانب سے بھی درخواست دائر کی گئی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago