(میلبورن، 14 نومبر( انڈیا نیرٹیو
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پیر کو حال ہی میں ختم ہونے والے آئی سی سی (مردوں کے زمرے کی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اپنی سب سے باوقار کھلاڑیوں کے نام کا اعلان کر دیا۔ دو ہندوستانی وراٹ کوہلی اور سوریہ کمار یادیو کواس میں شامل کیا گیا ہے۔ چھ مختلف ممالک کے کھلاڑیوں کو اس میں شامل کیا گیا ہے۔
چیمپئن انگلینڈ، رنر اپ پاکستان، سیمی فائنلسٹ بھارت اور نیوزی لینڈ کے ساتھ ساتھ زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
انگلینڈ کے کپتان، وکٹ کیپر اور اوپنر جوس بٹلر، ساتھی اوپنر ایلکس ہیلز اور تیز گیند باز سیم کرن نے اس میں جگہ بنائی ہے۔
نیوزی لینڈ کے اسٹار گلین فلپس، پاکستان کے بائیں ہاتھ کے بالر شاہین شاہ آفریدی اور زمبابوے کے سکندر رضا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
اس فہرست کو سابق بین الاقوامی کھلاڑی اور صحافی ایان بشپ (کنوینر)، میل جونز (دونوں مبصرین)، شیو نارائن چندر پال (آئی سی سی ہال آف فیمر)، پارتھ بھادوری (صحافی، ٹائمز آف انڈیا) اور وسیم خان (آئی سی سی کے جنرل منیجر) کی ایک سلیکشن کمیٹی نے مرتب کیا ہے۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کی سب سے قیمتی ٹیم: ایلکس ہیلز، جوس بٹلر (کپتان/وکٹ کیپر) انگلینڈ، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادیو (ہندوستان)، گلین فلپس (نیوزی لینڈ)، سکندر رضا (زمبابوے)، شاداب خان (پاکستان)، سیم کرن (انگلینڈ)، اینریک نورٹجے (جنوبی افریقہ)، مارک ووڈ (انگلینڈ)، شاہین شاہ آفریدی (پاکستان)۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…