بھارت درشن

لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے اکھل بھارتیہ کوی سمیلن سے خطاب کیا

جموں، 28 جنوری (انڈیا نیریٹو)

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج جموں یونیورسٹی کے جنرل زوراور سنگھ آڈیٹوریم میں ”اکھل بھارتیہ کوی سمیلن‘‘ سے خطاب کیا۔ تقریب کا اہتمام جے جے اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگوئجز کی طرف سے کیا گیا تھا۔

ہندوستان کا ادبی ورثہ اور تخلیقی اظہار منفرد اور بھرپور ہے

اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہندوستان کا ادبی ورثہ اور تخلیقی اظہار منفرد اور بھرپور ہے۔ شاعری ہمارے لسانی ورثے کے تنوع کو تلاش کرتی ہے اور اس کا اظہار کرتی ہے۔ یہ ہمیں ہماری ثقافت اور روایت کی جڑوں کے قریب لاتی ہے۔ اس میں باطنی شعور کو ہلانے کی بے پناہ طاقت ہے۔ ہمارے ملک کو شاندار شاعروں سے نوازا گیا ہے اور وہ ہمارے اٹوٹ انگ ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مشاہدہ کیا کہ شاعر اپنی تخلیق اور تجربات کے ذریعے ہماری ہمیشہ سے ابھرتی ہوئی ثقافت کو تسلسل دیتے ہیں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ میں شاعری کو مرئی اور غیر مرئی کے درمیان ایک پُل سمجھتا ہوں۔ اپنے سفر میں ہمیں بہت سے تخلیقی تاثرات ملتے ہیں اور ان میں شاعری کا وقت اور جگہ مختلف ہوتی ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے رابندر ناتھ ٹیگور، رام دھاری سنگھ دنکر، پدما سچدیو، کلہان، لال دید، بھوانی داس کچرو، حبہ خاتون، نند رشی، ماسٹر زندہ کول، دینا ناتھ ندیم، دتو، گنگارام، پنڈت ہردیو، رحمانی، راحیل، کی انمول شراکت کو بھی یاد کیا۔

انہوں کہا کہ ہماری قدیم ثقافت اور روایت میں کہا جاتا ہے کہ صرف شاعر ہی باباؤں اور فلسفیوں کے قریب پہنچ سکتے ہیں۔ یہ شاعر ہی ہے جو لوگوں کے شعور میں نئے رنگ بھر سکتا ہے۔ جموں و کشمیر کی ثقافتی عظمت کو بحال کرنے کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے حکومت کے اس عزم کو دہرایا کہ جموں کشمیر کے لوگوں کو ایک خوشحال اور پرامن معاشرے کی تعمیر کے لیے فنی دولت اور علمی معیشت سے استفادہ کرنا یقینی بنایا جائے۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ ڈوگری، کشمیری اور ہندی کو جموں و کشمیر کی سرکاری زبان کا درجہ آرٹ، ثقافت اور زبان کی نشاۃ ثانیہ کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago