Categories: بھارت درشن

مہاراشٹر اسمبلی: بی جے پی کے 12 ایم ایل اے ایک سال کے لیے معطل

اپوزیشن لیڈر فڑنویس نے اس فیصلے کو جمہوریت کا قتل قرار دیا

ممبئی، 06جولائی (انڈیا نیرٹیو)

مہاراشٹراسمبلی کے دو روزہ مانسون اجلاس کے پہلے ہی دن اسمبلی پریزائڈنگ اسپیکر  بھاسکر جادھو نے حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 12 ارکان اسمبلی کو ایک سال کے لئے معطل کردیا۔ بی جے پی اراکین کے خلاف یہ کارروائی گالی گلوج کے الزام میں کی گئی ہے۔ قائد حزب اختلاف دیویندر فڑنویس نے اس کارروائی کو جمہوریت کا قتل قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے اکثریت کے زور پر بی جے پی کی تعداد کم کرنے کی کوشش کی ہے۔  اتنا کہنے کے بعد قائد حزب اختلاف نے اپنی پارٹی کے تمام ایم ایل اے کے ساتھ ایوان سے واک آوٹ کیا۔

اسمبلی میں وزیر چھگن بھجبل بلدیاتی اداروں  میں او بی سی ریزرویشن کی تجویز لائے تھے۔ اس وقت بی جے پی ممبروں نے زوردار شورشرابہ کیا۔۔ اس وقت بھاسکر جادھو اسپیکر کی کرسی پر بیٹھے تھے۔ ایوان میں شور  دیکھ کر بھاسکر جادھو نے کارروائی 10 منٹ تک ملتوی کردی۔ اس کے بعد، بی جے پی کے ممبران اسمبلی نے اسپیکر کے دفتر میں پریذائڈنگ اسپیکر بھاسکر جادھو کے ساتھگالی گلوج کیا۔

اس کے بعد بھاسکر جادھاو نے ایوان کو بتایا کہ بی جے پی کے ممبران نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی۔

اس کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر انل پرب نے بی جے پی کے اراکین سنجے کٹے، گیریش مہاجن، ابھیمنیوپوار، اتل بھاتکھلکر، آشیش شیلار، پیراگ الونی،جے  کمار گور، یوگیش ساگر، ہریش پنگلے، نارائن کوچے، رام ساتپوتے اور کیرتی کمار کو ایک سال کے لئے معطل کرنے کی تجویز پیش کی جسے  صوتی ووٹوں کے ذریعہ منظور کرلیاگیا۔ اس پر اپوزیشن لیڈر فڑنویس نے کہا کہ آج ایوان اور اسمبلی احاطے میں جو کچھ ہوا،وہ پہلے بھی ہوچکا ہے لیکن آج ریاستی حکومت نے بی جے پی ممبروں کی طاقت کو کم کرنے کے لئے معطلی کی یہ کارروائی کی ہے۔ بی جے پی اس کی مخالفت کرتی ہے اور ایوان سے واک آؤٹ کر رہی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago