Urdu News

 شہری علاقوں کی جانب مردوں کی ہجرت

 شہری علاقوں کی جانب مردوں کی ہجرت

 شہری علاقوں کی جانب مردوں کی ہجرت

اعداد و شمار اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت، منصوبہ بندی کی وزارت اور کارپوریٹ امور کی وزارت میں ریاستی وزیر راؤ اندرجیت سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کےتحریری جواب میں بتایاکہ جولائی 2020 سے جون 2021 کے دوران شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے نیشنل سیمپل سروے آفس (این ایس ایس او) کے ذریعہ کئے گئے متواتر لیبر فورس سروے (پی ایل ایف ایس) میں، گھر کے افراد کی نقل مکانی کی تفصیلات سے متعلق معلومات اکٹھی کی گئیں اور ‘ہندوستان میں ہجرت-21-2020’ کے عنوان سے رپورٹ جاری کی گئی تھی۔ وزارت کی طرف سے جاری کردہ ‘ہندوستان میں ہجرت-21-2020’کے عنوان سے اس رپورٹ کے مطابق، ریاستوں میں مرد تارکین وطن کا(خواہ کسی بھی عمر کے) فیصد53.7ہےجو دیہی علاقوں کے لحاظ سے آخری معمول کی رہائش کے مقام سےشہری علاقوں میں ہجرت کر گئے۔

Recommended