ٹرمپ کی مدت صدارت کے خاتمے سے پہلے ہی میلانیا منظر سے غائب

Melania disappeared before the end of Trump's presidency

واشنگٹن،09جنوری( انڈیا نیرٹیو)

امریکہ میں پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی اور ٹرمپ کے دفاع کے معاملے سے پہلے سے ہی میلانیا ٹرمپ منظر سے بالکل غائب ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ میلانیا کو آخری مرتبہ نیو ایئر نائٹ کے موقع پر دیکھا گیا تھا۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ میلانیا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے 2 جنوری کے بعد سے کوئی ٹوئٹ نہیں کیا گیا جب کہ انسٹاگرام پر بھی کرسمس کے بعد سے کوئی پوسٹ سامنے نہیں آئی۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے منعقدہ پارٹی میں بھی میلانیا نے شرکت کرنے سے گریز کیا تھا

میلانیا ٹرمپ نے آخری بار نئے سال کے موقع پر ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے مختصراً لوگوں کی جانب ہاتھ ہلا کر اندر غائب ہوگئیں۔

ان تمام حالات کے پیش نظر لوگ حیرت زدہ ہیں کہ خاتون اول میلانیا کہاں غائب ہوگئی ہیں، اور یہ قیاس بھی کیا جارہا ہے کہ ٹرمپ کی صدارت ختم ہونے کے بعد یہ جوڑا علیحدگی اختیار کرلے گا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے کیپیٹل ہل کی عمارت پر حملہ کیا تھا، پارلیمنٹ کے اندر داخل ہو کر توڑ پھوڑ بھی کی تھی اور اس ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس اہلکار سمیت 5 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…