Urdu News

ممبئی میں 13 سے 19 اپریل 2023 تک شنگھائی تعاون تنظیم ملیٹس فوڈ فیسٹیول کا انعقاد

ملیٹس فوڈ فیسٹیول

وزارت سیاحت، حکومت ہند ممبئی کے تاج محل پیلس میں 13 سے 19 اپریل 2023 تک ایس سی او ملیٹس فوڈ فیسٹیول کے چوتھے اور آخری پروگرام کا اہتمام کرے گی۔ میلٹس فوڈ فیسٹیول میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک (قازقستان، کرغزستان، ازبکستان اور روس) کے باورچی 9 روزہ ایونٹ میں شرکت کریں گے اور پنے مختلف پکوانوں  کی نمائش کریں گے اور ہوٹل میں آنے والے مہمانوں کو پیش کریں گے۔

تاج محل پیلس  شنگھائی تعاون تنظیم ملیٹس فوڈ فیسٹیول جوار کے بین الاقوامی سال (آئی وائی ایم 2023)کی میزبانی کرے گا۔ تقریب کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے باورچیوں کے ہاتھ سے چنے ہوئے جوار سے تیار کردہ آرگینک فوڈ زائرین کو دستیاب کرائے جائیں گے۔ ملیٹس فوڈ فیسٹیول 14 سے 19 اپریل تک ممبئی کے تاج محل پیلس ہوٹل کے شامیانہ ریستوران میں عوام کے لیے دوپہر اور رات کے کھانے کے لیے کھلا رہے گا۔

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او ) ایک بین الحکومتی تنظیم ہے جس میں آٹھ رکن ممالک، بھارت، چین، قازقستان، کرغزستان، روس، پاکستان، تاجکستان اور ازبکستان، چار مبصر ریاستیں، اور چودہ “ڈائیلاگ پارٹنر” ریاستیں شامل ہیں۔

ہندوستان سال 2023 کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت کر رہا ہے۔ سیاحت کی وزارت، حکومت ہند نے 9 سے 11 فروری 2023 تک ایس سی او ٹورازم مارٹ کی تنظیم کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم ایکسپرٹ لیول ٹورازم ورکنگ گروپ کے اجلاس اور کاشی (وارانسی) میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے سیاحت کے اجلاس کے دوران سیاحت کے شعبے میں تعاون کی ترقی پر ایس سی او کے رکن ممالک کی حکومتوں کے درمیان ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے – 18 مارچ 2023 مشترکہ ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایس سی او کے رکن ممالک کے ماہرین تعاون کے شعبوں کے تحت مختلف سرگرمیوں کو ترجیح دیتے ہیں، جن میں ایس سی او ٹورازم برانڈ کو فروغ دینا، سیاحت میں ایس سی او کے رکن ممالک کے ثقافتی ورثے کو وسعت دینا، اور سیاحت میں معلومات اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا اشتراک اور آپس میں ان کا تبادلہ کرنا، میڈیکل کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینا اور صحت کی سیاحت اور خدمات کے معیار کو بہتر بنانا۔

سیاحت کی وزارت ممبئی میں 13 سے 19 اپریل 2023 تک شنگھائی  تعاون تنظیم ملیٹس  فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کرےگی

شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک میں ثقافتوں اور روایات کا متنوع امتزاج ہے، جو ان کے کھانوں میں مناسب طریقے سے جھلکتا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک کے کھانے تمام کھانے سے محبت کرنے والوں کو انوکھی لذت کا موقع فراہم کریں گے۔ اقوام متحدہ نے سال 2023 کو جوار کا عالمی سال قرار دیا تھا جس کا مقصد بیداری پیدا کرنا اور اس تناظر میں باجرے کی پیداوار اور استعمال میں اضافہ کرنا ہے۔ جوار کے بین الاقوامی سال کو منانے کا بنیادی مقصد جوار کو فروغ دینا ہے کیونکہ یہ آب و ہوا کے لیے لچکدار ہیں اور انہیں خوراک میں استعمال کرنے سے دنیا کو اقوام متحدہ کے کم از کم چھ پائیدار ترقی کے اہداف کو پورا کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند نے جوار کے بین الاقوامی سال (آئی وائی ایم 2023) کی تجویز کو اسپانسر کیا ہے، جسے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یواین جی اے) نے قبول کر لیا ہے۔ اس اعلان سے حکومت ہند کو جوار کے بین الاقوامی سال کو منانے میں سب سے آگے رہنے میں مدد ملی ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کو ‘گلوبل ہب فار جوار’ کے طور پر قائم کرنے کے ساتھ ساتھ جوار کے بین الاقوامی سال 2023 کو ‘جن آندولن’ بنانے کے اپنے وژن کا اشتراک کیا ہے۔

Recommended