بھارت درشن

دہلی ہاٹ میں اپنی نوعیت کے لحاظ سے منفرد ایم ای سی کا آغاز

یہ مرکز اسٹور کے اندر شاپنگ کے ساتھ ساتھ کھانوں کا منفرد تجربہ پیش کرتا ہے

زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے نیفیڈ کے. منیجنگ ڈائرکٹر جناب راج بیر سنگھ  کے ساتھ آج نئی دہلی کے دلی ہاٹ. اور آئی این اے میں اپنی نوعیت کے اولین ’ملیٹس ایکسپیرئنس سینٹر.(ایم ای سی)‘ کا افتتاح کیا۔ زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت کے ساتھ نیفیڈ. نے ملیٹس ایکسپیرئنس سینٹر قائم کیا ہے. جس کا مقصد موٹے اناجوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور عوام الناس کے درمیان اسے اپنانے کے لیے حوصلہ افزائی فراہم کرنا ہے۔

دہلی ہاٹ اور آئی این اے میں اپنی نوعیت کے لحاظ سے منفرد ایم ای سی کا آغاز کیا گیا

72 ممالک سے حمایت یافتہ بھارت کی تجویز پر کاروائی کرتے ہوئے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سال 2023 کو موٹے اناجوں کا بین الاقوامی سال (آئی وائی ایم 2023)قرار دیا۔ اس اعلامیہ میں بھارت کو تقریبات میں سب سے آگے رکھا گیا اور حکومت ہند کاشتکاروں ، ماحولیات اور صارفین کے لیے بہتر فصل یعنی موٹے اناجوں کو فروغ دینے کے لیے ’مشن موڈ‘ میں کام کر رہی ہے۔

زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت اور نیفیڈ نے ملیٹس ایکسپیرئنس سینٹر (ایم ای سی) کا افتتاح کیا

صارفین پر مرتکز ’ملیٹس ایکسپیرئنس سینٹر‘  کے قیام کی وزارت کی قیادت والی. پہل قدمی نہ صرف اس قدیم اناج کے غذائی فوائد کو فروغ دے گی. بلکہ موٹے اناج یا شر اَن کو ملیٹس ڈوسا، ملیٹس پاستہ ، وغیرہ جیسے کھانوں کی اقسام پکانے.  کے غذائیت کے ایک پاور ہاؤس  کے طور پر مقبول عام بھی کرے گی۔ کھانے کے ایک منفرد تجربے کے اضافے کے ساتھ، صارفین  ایم ای سی پر. مقامی ملیٹ اسٹارٹ اپس سے ریڈی ٹو ایڈ اور ریڈی ٹو کوک خوردنی اشیاء بھی خرید سکتے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago