محمد اسلم (جے کے اے ایس) نے پیر کو ڈپٹی ڈائریکٹر (پی آر( سری نگر بلال مختار اور ڈویژنل آفس سری نگر کے دیگر سینئر افسران/ اہلکاروں کی موجودگی میں جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن کشمیر کا چارج سنبھال لیا۔
ڈویژن کا چارج سنبھالنے پر افسران اور اہلکاروں نے جوائنٹ ڈائریکٹر کا پرتپاک استقبال کیا۔جناب محمد اسلم پہلے پروجیکٹ آفیسر ویج ایمپلائمنٹ، اننت ناگ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹس، کشمیر اور جوائنٹ ڈائریکٹر فوڈ سول سپلائیز اینڈ کنزیومر افیئرز، کشمیر کے عہدہ پر بھی کام کرچکے ہیں۔
چارج سنبھالنے کے بعد موجودہ جوائنٹ ڈائریکٹر نے محکمہ کے افسران اور اہلکاروں کے ساتھ ایک تعارفی میٹنگ کی جس کے دوران انہوں نے محکمے کے کام کاج کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ملازمین پر زور دیا کہ وہ ڈیوٹی میں وقت کی پابندی اور باقاعدگی کو یقینی بنائیں، اس کے علاوہ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ اپنے تفویض کردہ کام کو جاندار رویہ اور لگن کے ساتھ انجام دیں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…