دودھ کے نئے نرخوں کا اطلاق 27 دسمبر سے
مدر ڈیری نے پیر کے روز دہلی-این سی آر میں دودھ کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق منگل 27 دسمبر سے ہوگا۔
مدر ڈیری نے فل کریم دودھ کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کر کے 66 روپے فی لیٹر کر دیا ہے جب کہ ٹونڈ دودھ کی قیمت 51 روپے سے بڑھا کر 53 روپے کر دی گئی ہے۔ اسی طرح ڈبل ٹونڈ دودھ کی قیمت 45 روپے سے بڑھا کر 47 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ تاہم، مدر ڈیری نے گائے کے دودھ اور ٹوکن (بلک وینڈیڈ) دودھ کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کچے دودھ کی قیمت میں 24 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ مدر ڈیری نے اس سال اب تک 5ویں مرتبہ دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ مدر ڈیری دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں روزانہ 30 لاکھ لیٹر سے زیادہ دودھ فروخت کرتی ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…