عالمی

پرچنڈ پھر نیپال کے وزیراعظم بنے، بھارت اور چین نے دی مبارک باد

ڈرامائی سیاسی پیش رفت کے بعد نیپال کے وزیر اعظم کے عہدے تک پہنچے کمیونسٹ رہنما پشپ کمل دہل پرچنڈنے پیر کے روز نیپال کے 44ویں وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا۔ ہندوستان اور چین نے پرچنڈ کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

 نیپال کے پارلیمانی انتخابات میں سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرنے کے بعد بھی نیپالی کانگریس پارلیمانی پارٹی کے رہنما شیر بہادر دیوباوزیر اعظم نہیں بن سکے ہیں۔  ان کے ساتھ اتحاد کر الیکشن میں لڑی کمیونسٹ پارٹی آف نیپال (ماؤسٹ سینٹر) کے رہنما پشپ کمل دہل نے سابق وزیر اعظم کے پی شرما اولی کی قیادت والے  اتحاد کے ساتھ حکومت بنانے کا دعویٰ  پیش کر دیا۔

انہوں نے 275 ارکان کے ایوان میں 165 ارکان کی حمایت حاصل کرکے اپنی نئی حکومت کے لیے بھاری اکثریت کا بندوبست بھی کرلیا ہے۔ اس میں سی پی این-یوایم ایل کے 78،سی پی این۔ایم سی کے 32،آر ایس پی  کے 20، آر پی پی  کے 14، جے ایس پی  کے 12،جن مت کے 6 اور سول لبریشن پارٹی کے 3 اراکین شامل ہیں۔ نیپال کی صدر بدیا دیوی بھنڈاری نے اکثریت کے بعد پیر کو پرچنڈ کو نیپال کے 44ویں وزیر اعظم کے طور پر حلف دلایا۔

 تیسری بار نیپال کے وزیر اعظم بنے ہندوستان اور چین نے پرچنڈ کو مبارکباد دی ہے۔ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کر کے پشپ کمل دہل پرچنڈ کو نیپال کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ہندوستان اور نیپال کے درمیان منفردتعلقات، گہری ثقافتی وابستگی اور لوگوں کے درمیان گرمجوشی پر مبنی ہے۔انہوں نے اس دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے لیے پرچنڈ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی امید ظاہر کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago