بھارت درشن

ایم پی اوپیندر سنگھ راوت نے ترقیاتی بلاک سدھور اور ترقیاتی بلاک ہرکھ میں تین سڑکوں کا سنگ بنیاد رکھا

 بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)

لوک سبھا حلقہ بارہ بنکی کے تحت ترقیاتی بلاک سدھور کےتحت ، کوٹھی اچکامئو روڈ پر سرسوتی اسکول کے قریب، بارہ بنکی حیدر گڑھ روڈ سے ملحہ پوروا وایا اچکامئو مارگ تک – 6.300 کلومیٹر، (لاگت – 542.04 لاکھ) سدھور،روڈ سے اجوا مارگ اور ترقیاتی بلاک ہرکھ کے تحت تکیہ چوراہے پر  زید پور-5.435 کلومیٹر (لاگت – 662.37 لاکھ)  دولت پور دادرا سڑک  سےسترکھ روڈ تکیہ،8.250 کلومیٹر (لاگت – 1014.34 لاکھ) ترقیاتی بلاک ہرکھ کے تحت پارلیمنٹ  رکن  اوپیندر سنگھ راوت نے سنگ بنیاد رکھا۔

سنگ بنیاد رکھنے کے پروگراموں سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اوپیندر سنگھ راوت نے کہا کہ ان سڑکوں کی تعمیر نئی ٹیکنالوجی ایف ڈی آر سے کی جائے گی۔ ضلع میں پہلی بار اس ٹیکنالوجی سے سڑک بنائی جائے گی۔  Full Depth Reclamation (FDR) ٹیکنالوجی میں، پرانی سڑک کی پوری کرسٹ کو دوبارہ استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں سڑک کی تعمیر کا کام تیزی سے کیا جاتا ہے، خصوصی مشینوں کی مدد سے سیمنٹ اور کرسٹ وغیرہ کو ملا کر سڑک بنائی جاتی ہے۔

ان سڑکوں کی تعمیر سے علاقے کے لوگوں کو آمدورفت میں کافی سہولت ملے گی۔اور بتایا کہ مذکورہ سڑکوں کی تجاویز میں نے پردھان منتری گرامین سڑک یوجنا کے تحت منتخب کرنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی جی کو بھیجی تھیں،جس کے تحت ان سڑکوں کا انتخاب پردھان منتری گرامین سڑک یوجنا کے تحت کیا گیا ہے۔

اس موقع پر ایم ایل اے حیدر گڑھ دنیش راوت، ضلع صدر کسان مورچہ آشوتوش اوستھی، ضلع نائب صدر کسان مورچہ رام کمار مشرا، سرکل صدر کوٹھی کوشلندر شکلا، منڈل صدر سدر پراوین سنگھ، سرکل صدر زید پور سنجے اوستھی، صدر ستیہ نام ورما،صدر گنیش ورما، امیت ورما، پون مشرا، لکشمی رام سنگھ، پرمود گوسوامی، للو راوت اور علاقے کے سینکڑوں لوگ موجود رہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago