بھارت درشن

لکڑی پر مغل دور کے نقش و نگار کرنے والے محمد مرغوب کو ریاستی ایوارڈ سے نوازا گیا

نئے پارلیمنٹ ہاوس میں اپنے پشتینی فن مغل دور کے نقش و نگار کا جلوہ بکھیرنے  والے دستکار محمد مرغوب کو اس سال کے دستکار ریاستی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہیں یہ ایوارڈ منگل کو ایک پروگرام میں دیا گیا۔

محمد مرغوب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ایوارڈ سے نہ صرف انہیں بلکہ کئی نسلوں سے چلے  آرہے مغل دور کے فن کو بھی حوصلہ ملا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والد محمد مطلوب کو بھی اس سال صدرجمہوریہ کے دستکاری ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

محمد مرغوب کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے والد کے ساتھ نئے پارلیمنٹ ہاوس کی آرٹ اینڈ کرافٹ گیلری میں مغلیہ دور کی جالیاں بنانے میں کام کیا ہے ۔ اس کے ساتھ وہ کئی ریاستوں کے میلوں میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔ بچپن سے اپنے والد سے یہ ہنر سیکھنے والے کاریگر مرغوب کا کہنا ہے کہ ہاتھ سے لکڑی پر خوبصورت باریک جال بنانے کے اس فن کو جاری رکھنے کے لیے حکومتی کوششیں بھی ضروری ہیں۔ نجی سطح پر کوششیں کی جا رہی ہیں لیکن اگر حکومت بھی مدد کرے تو اس فن کو کئی نسلوں تک زندہ رکھا جا سکتا ہے۔

دہلی یونیورسٹی سے فائن آرٹس میں بی اے کی ڈگری حاصل کرنے والے مرغوب کا کہنا ہے کہ وہ اس آبائی فن کو اپنا ذریعہ معاش بنانا چاہتے ہیں لیکن اس کے لیے سماج سے کوششیں بھی کی جانی چاہئیں۔ اس تاریخی فن کو سکھانے کے لیے آج بہت کم لوگ رہ گئے ہیں، اس لیے اسے اسکولوں میں بھی پڑھایا جانا چاہیے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago