بھارت درشن

مغل گارڈن کا نام تبدیل’امرت ادیان‘رکھا گیا،سوشل میڈیا پر زبردست رد عمل

آزادی کے ’امرت کال‘میں ’غلامی کی ذہنیت‘ سے باہر آنے کے لیے مرکزی حکومت نے ہفتہ کے روز نئی دہلی کے راشٹرپتی بھون میں واقع مغل گارڈن کا نام تبدیل کر ’امرت ادیان‘ کر دیا ہے۔

صدر جمہوریہ ہنددروپدی مرمو کی ڈپٹی پریس سکریٹری نویکاگپتا نے کہا،’’آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر’آزادی کے امرت مہوتسو‘ پر، صدر جمہوریہ ہند نے راشٹرپتی بھون گارڈن کو امرت ادیان کے نام سے ایک عام  نام دیا ہے۔

صدر دروپدی مرمو 29 جنوری کو ادیان اتسو کا افتتاح کریں گی۔ اس کے بعد 31 جنوری سے 26 مارچ تک امرت ادیان  عام لوگوں کے لیے دو ماہ تک کھلا رہے گا۔ آن لائن بکنگ کر لوگ امرت ادیان  کا دورہ کرکے  12 اقسام کے ٹیولپس اور دیگر پھولوں کو دیکھ سکیں گے۔ یہ ہفتے کے ہر پیر کو بند رہے گا۔ اس کے علاوہ 8 مارچ کو ہولی کے موقع پر بھی بند رہے گا۔

واضح ہو کہ نام تبدیل کیے جانے پر لوگوں نے سوشل میڈیا پر زبردست رد عمل کا اظہار کیا ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ اگر مغل گارڈن کا نام امرت ادیان ہے تو اس کا مطلب ہے کہ مغل کا دور امرت کال جیسا تھا، اسی طرح سے مزید صارفین نے مختلف انداز میں سوشل میڈیا پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago