تعلیم

اے ایم یو میں اللہ اکبر کا نعرہ لگانے والے طالب علم پر درج ہوئی ایف آئی آر

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طالب علم کے ذریعہ اللہ اکبر کا نعرہ بلند کرنے پر جس طرح اسکو معطل کیا گیا اور اب پولیس کے ذریعہ ایف آئی آر درج کی گئی ہے تو اسکے بعد یہ سوال کھڑا ہوگیا ہے کہ کیا اللہ اکبر کا نعرہ ملک مخالف ہے؟

اے ایم یو کے طلبا  ہویا پھر اساتذہ وہ بھی یونیورسٹی انتظامیہ کی کارروائی پر حیرت زدہ ہے وہیں پولیس کے ذریعہ درج کی گئی ایف آئی آر کو ایک سوچی سمجھی سازش سے تعبیر کیا جارہا ہے۔حالانکہ یومِ جمہوریہ کی تقریب کے بعد این سی سی کے طلبا نے حب الوطنی کے نعروں سمیت مذہبی نعرے بھی لگائے تھے جس میں سبھی مذاہب کے نعرے شامل تھے لیکن جس طرح اللہ اکبر کے نعرے کو متنازعہ نعرہ بنا کر پیش کیا گیا اور کاروائی ہوئی ہے یہ یونیورسٹی انتظامیہ پر حکومت کے دباؤ کو صاف ظاہر کرتی ہے۔

غورطلب ہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں 26 جنوری کی تقریبات کے بعد طلباکے ذریعہ لگائے گئے مذہبی نعروں کے معاملے نے طول پکڑ لیا ہے جہاں بھارتیہ جنتا پارٹی اور ہندووادی تنظیموں سے وابستہ لیڈران اے ایم یو کی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

علی گڑھ سیرکن پارلیمنٹ ستیش گوتم کا تو یہاں تک کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات کے لیے اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور اور پروکٹر پروفیسر محمد وسیم علی ذمہ دارہیں، وہیں یونیورسٹی انتظامیہ نے سیاسی دباؤ کے چلتے طالب علم کو معطل کردیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago