Urdu News

پوسا کے آئی ایچ ایم کے اشتراک سے مائی گو کل’یووا پرتبھا۔ کھانا تیار کرنے کی ہنرمندی کی تلاش

پوسا کے آئی ایچ ایم کے اشتراک سے مائی گو کل’یووا پرتبھا۔ کھانا تیار کرنے کی ہنرمندی کی تلاش‘ کا آغاز کرے گا

ہندوستان کے مالامال ذائقوں پر مبنی ورثے کے اظہار اور یہ ذائقہ، صحت، روایتی علم، مختلف عناصر اور مختلف کھانوں کے معنوں میں دنیا کو  کیا پیش کرسکتا ہے، اسکی قدر و قیمت اوراہمیت کی تفہیم کے لئےمائی گو پوسا کے آئی ایچ ایم کے اشتراک سے اور پرتبھا۔ کھانا تیار کرنے کی ہنرمندی کی تلاش کے موضوع پر کل یعنی 12 مئی 2023 سے پروگرام شروع کررہاہے۔

موٹے ا ناج کی پیداوار اور کھپت بڑھانے  اور اس سلسلے میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد  سے سال 2023 کو بھارت کے ذریعہ پیش کردہ تجویز کے بعد اقوام متحدہ  کی جانب سے ’ موٹے اناج کا بین الاقوامی سال‘ قرار دیا گیا ہے۔ اس کے ذریعے بھارت خود کو موٹےاناج کے عالمی مرکز کے طور پر اپنی حیثیت قائم کر سکتا ہے۔ موٹا اناج صدیوں سے ہماری خوراک کا لازمی حصہ رہا ہے۔

اس مقابلے کا مقصد بھولے بسرے کھانوں کو سامنے لانا اور نوجوانوں ا ور ہوم کوکس اورآرزومند شیفس (باورچیوں)کے کھانے تیار کرنے کے ٹیلنٹ کو فروغ دینا ہے ۔ اس مقابلے میں موٹے اناج کا امتزاج شرکاء کوایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے تاکہ وہ صحت مند اور پائیدار اجزاء کے ساتھ کھانا پکانے میں اپنی تخلیقی اور اختراعی صلاحیتوں کو نمایاں کرسکیں اور استعداد  کے بارے میں بیداری پیدا کرسکیں ۔

اہداف اور مقاصد:

  • ہندوستانی نوجوانوں کے کھانا تیار کرنے کے ہنر کو فروغ دینا۔
  • خوراک کی یقینی فراہمی اور تغذیہ کےلئےموٹے اناج کے تعاون کے بارے میں بیداری پیدا کرنا۔
  • موٹے اناج کی قومی رسائی کو فروغ دینا۔
  • کھانے کی تیاری میں موٹے اناج کو شامل کرنا۔

 کس طرح حصہ لیں:

https://innovateindia.mygov.in/ پر لاگ ان کریں۔

یہ مقابلہ 18 سے 40 سال کی عمر کے ہندوستانی شہریوں کے لیے کھلا ہے۔

تمام اندراجات مائی گو پورٹل پر جمع کرائے جائیں۔ کسی دوسرے موڈ کے ذریعے جمع کرائے گئے اندراجات کو جانچ کے لیے زیر غور نہیں لایا جائے گا۔

ڈش /کھانے گھر کے ہی پکے ہونے چاہئیں، جس میں 50 فیصد اجزاء موٹے اناج پر ہونی چاہئیں۔

شرکاء کو لازمی طور پر 3 تصاویر جمع کرانی ہوں گی: (i) استعمال شدہ عناصر کی تصویر؛ (ii) تیار شدہ ڈش کی تصویر اور (iii) ڈش کے ساتھ شریک ہونے وا لے کی تصویر۔

ڈش بنانے کی تفصیل درست اور واضح ہونی چاہیے جس میں تمام مراحل شامل ہیں۔

مقابلہ ہندی اور انگریزی میں دستیاب ہوگا۔

حصہ لینے والاکوئی بھی شخص صرف ایک بار مقابلے میں حصہ لے سکتا ہے۔

چوٹی  کے 3 جیتنے والے افراد کا اعلان نئی دہلی میں فنالے (جسمانی ایونٹ) میں کیا جائے گا۔

 ایوارڈز اور توصیفی سرٹیفکیٹ:

انعام جیتنے والے پہلے شخص کے لئے  1,00,000 روپئے/- + ٹرافی + سرٹیفکیٹ

دوسرا فاتح: 75,000/- + ٹرافی + سرٹیفکیٹ

تیسرا فاتح: 50,000/- + ٹرافی + سرٹیفکیٹ

اس کے بعد آنے والے 12 مدمقابل (فائنل راؤنڈ میں) ہر ایک کو5,000 کا نقد انعام دیا جائے گا۔

سرپرستی: اگر جیتنے وا لے کا شہر سرپرست کے شہر سے مختلف ہے، تو سب سے اوپر تین فاتحین کو ایک ماہ کی مدت کے لیے مینٹرشپ وظیفہ کے ساتھ ایگزیکٹو شیفس کے ذریعے رہنمائی کی جائے گی۔

مائی گو شہریوں کو مقابلہ میں حصہ لینے اور قومی سطح پر پہچان حاصل کرنے کی دعوت دے رہا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے https://innovateindia.mygov.in/culinary-challenge/ ملاحظہ کریں۔

**********

Recommended