بھارت درشن

نا عمر کی سیما ہو: لالو کو سزا سنانے والے 64 سالہ جج کو ہواپیار، بی جے پی لیڈر سے  رچائی شادی

رانچی، 5 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

 چارہ گھوٹالہ کیس میں لالو پرساد یادو کو سزا سنانے والے جج شیو پال سنگھ ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ ریٹائرمنٹ کی عمر میں انہوں نے اپنے ایک فیصلے سے سب کو حیران کر دیا ہے۔ 64 سالہ جج شیو پال سنگھ خود اس بار محبت میں گرفتار ہو گئے۔ انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ سے چھ ماہ قبل باہمی اور خاندانی رضامندی کے بعددمکا کے باسوکی ناتھ دھام میں وکیل اور بی جے پی کی   لیڈر سے شادی رچائی ہے۔

بار اور بینچ میں محبت کی انوکھی مثال

معلومات کے مطابق نوتن تیواری (50) کی گزشتہ ماضی میں شادی ہوئی تھی لیکن ان کے شوہر کا   انتقال ہوگیا تھا۔ ان کا ایک بچہ بھی ہے۔ ساتھ ہی، جج شیو پال سنگھ اتر پردیش کے جالور ضلع کے شیخ پور خورد گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ ان کی اہلیہ کا انتقال 2006 میں ہو گیا، ان کا ایک بیٹا اور بیٹی ہے۔ اس دوران جج شیو پال سنگھ کو گوڈا کورٹ میں پریکٹس کرنے والی نوتن تیواری سے پیار ہو گیا ۔  اور انہوں نے  وکیل نوتن تیواری سے شادی رچا لی ۔

کہا جاتا ہے کہ جج شیو پال سنگھ نے اپنے کیرئیر میں کئی اہم فیصلے دیے ہیں لیکن انہیں اپنی محبت کے حوالے سے 64 سال کی عمر میں فیصلہ دینا پڑا۔ دونوں کی شادی ہندو رسم و رواج کے مطابق ہوئی۔ جج شیو پال سنگھ نے اسے دو لوگوں کا ذاتی فیصلہ قرار دیا ہے۔ دونوں اپنے فیصلے سے خوش ہیں۔

نوتن تیواری کے ساتھ شیو پال کی قربت اسی وقت ہوئی جب شیو پال سنگھ خصوصی سی بی آئی عدالت کے جج تھے۔ جج شیو پال سنگھ اور وکیل نوتن تیواری نے گوڈا کورٹ کے احاطے میں ملاقات کی۔ دونوں کے درمیان شناسائی بڑھی اور پھر قربتیں اتنی بڑھیں کہ جج نے اپنی اگلی زندگی خاتون وکیل کے ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا۔ 64 سال کی عمر میں انہوں نے 50 سالہ نوتن تیواری سے شادی کی۔

اس سلسلے میں پوچھے جانے پر نوتن تیواری نے کہا کہ شیو پال سنگھ بطور اے ڈی جے گوڈا اگلے چھ ماہ میں ریٹائر ہونے والے ہیں۔ اس کے بعد دونوں مل کر سماجی خدمت کا کام کریں گے۔ یہاں گوڈا میں ان دونوں کی شادی کو لے کر کافی چرچہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ چارہ گھوٹالہ معاملے سے متعلق دیوگھر ٹریزری سے غیر قانونی نکاسی معاملے کی سماعت صرف جج شیو پال سنگھ نے کی تھی۔ جج شیو پال سنگھ اس وقت سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے جج تھے۔ سماعت کے دوران عدالت میں لالو یادو اور جج شیو پال سنگھ کے درمیان ہونے والی بات چیت اس وقت سرخیوں میں آگئی تھی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago