Urdu News

این سی سی یوم جمہوریہ کیمپ 2023 ،دہلی کینٹ میں

این سی سی

نیشنل کیڈٹ کورپس (این  سی سی) یوم جمہوریہ (آر ڈی) کیمپ 2023 کا آغاز 02 جنوری 2023 کو کریپا پریڈ گراؤنڈ، دہلی کینٹ میں ہوا۔ تمام 28 ریاستوں اور آٹھ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے   تعلق رکھنے والے  کُل 2,155 کیڈٹس، جن میں 710 لڑکیاں شامل ہیں، تقریباً ایک ماہ تک چلنے والے اس کیمپ میں حصہ لے رہے ہیں، جس کا اختتام 28 جنوری کو وزیر اعظم کی ریلی کے ساتھ ہوگا۔ اس میں جموں و کشمیر کے 114 اور شمال مشرقی خطے کے 120 کیڈٹس بھی شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC2IV16.JPG

کیمپ کے دوران کیڈٹس متعدد سرگرمیوں میں حصہ لیں گے. جن میں ثقافتی مقابلے، قومی یکجہتی سے متعلق آگاہی پروگرام .اور ادارہ جاتی تربیت شامل ہیں۔ ہندوستان کے نائب صدر، وزیر دفاع،  وزیر مملکت برائے دفاع . دہلی کے وزیر اعلیٰ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف . اور سروس چیف سمیت کئی معززین بھی کیمپ کا دورہ کریں گے۔

این سی سی یوم جمہوریہ کیمپ 2023 ،دہلی کینٹ میں، 710 لڑکیوں سمیت 2,155 کیڈٹس کی شرکت کے ساتھ شروع ہو

تقریب کے  آغاز کے دوران کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے. ڈی جی این سی سی لیفٹیننٹ جنرل گربیرپال سنگھ نے انہیں کیمپ میں دل و جان سے حصہ لینے. اور ہر سرگرمی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ تربیت کے فلسفے کو نوجوانوں کی اُبھرتی ہوئی امنگوں اور معاشرے کی توقعات کو پورا کرنے کے لیے بہتر بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ توجہ شخصیت کی نشوونما. قائدانہ خصوصیات اور کیڈٹس کی نرم مہارتوں کو بہتر بنانے پر ہے. تاکہ انہیں مستقبل کے لیے تیار کیا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC1DKZD.JPG

آر ڈی کیمپ کا مقصد قومی راجدھانی میں یوم جمہوریہ سے  پہلے ہونے والے اہم واقعات کے ذریعے ملک کی مالا مال  ثقافت . اور روایات کو اجاگر کرنا ہے۔ اس کے علاوہ،  یہ بھی مقصد  ہے. کہ کیڈٹس کی شخصیت کے خصائص کو بڑھا یا جائے  اور ان کے ویلیو سسٹم کو مضبوط بنا یا جائے ۔

Recommended