نیشنل کیڈٹ کورپس (این سی سی) یوم جمہوریہ (آر ڈی) کیمپ 2023 کا آغاز 02 جنوری 2023 کو کریپا پریڈ گراؤنڈ، دہلی کینٹ میں ہوا۔ تمام 28 ریاستوں اور آٹھ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تعلق رکھنے والے کُل 2,155 کیڈٹس، جن میں 710 لڑکیاں شامل ہیں، تقریباً ایک ماہ تک چلنے والے اس کیمپ میں حصہ لے رہے ہیں، جس کا اختتام 28 جنوری کو وزیر اعظم کی ریلی کے ساتھ ہوگا۔ اس میں جموں و کشمیر کے 114 اور شمال مشرقی خطے کے 120 کیڈٹس بھی شامل ہیں۔
کیمپ کے دوران کیڈٹس متعدد سرگرمیوں میں حصہ لیں گے. جن میں ثقافتی مقابلے، قومی یکجہتی سے متعلق آگاہی پروگرام .اور ادارہ جاتی تربیت شامل ہیں۔ ہندوستان کے نائب صدر، وزیر دفاع، وزیر مملکت برائے دفاع . دہلی کے وزیر اعلیٰ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف . اور سروس چیف سمیت کئی معززین بھی کیمپ کا دورہ کریں گے۔
تقریب کے آغاز کے دوران کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے. ڈی جی این سی سی لیفٹیننٹ جنرل گربیرپال سنگھ نے انہیں کیمپ میں دل و جان سے حصہ لینے. اور ہر سرگرمی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ تربیت کے فلسفے کو نوجوانوں کی اُبھرتی ہوئی امنگوں اور معاشرے کی توقعات کو پورا کرنے کے لیے بہتر بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ توجہ شخصیت کی نشوونما. قائدانہ خصوصیات اور کیڈٹس کی نرم مہارتوں کو بہتر بنانے پر ہے. تاکہ انہیں مستقبل کے لیے تیار کیا جا سکے۔
آر ڈی کیمپ کا مقصد قومی راجدھانی میں یوم جمہوریہ سے پہلے ہونے والے اہم واقعات کے ذریعے ملک کی مالا مال ثقافت . اور روایات کو اجاگر کرنا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ بھی مقصد ہے. کہ کیڈٹس کی شخصیت کے خصائص کو بڑھا یا جائے اور ان کے ویلیو سسٹم کو مضبوط بنا یا جائے ۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…