بھارت درشن

این ڈی آر ایف بے لوث انسانی خدمات کے لیے وقف ہے: رائے

نئی دہلی، 19 جنوری (انڈیا نیریٹو)

مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) بے لوث انسانی خدمات کے لیے وقف ہے۔ این ڈی آر ایف نے 8500 سے زیادہ بچاو کارروائیوں کے دوران اب تک 1.5 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو بچایا ہے اور 7.5 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔

جمعرات کو دہلی میں این ڈی آر ایف کے 18ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے رائے نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی رہنمائی میں این ڈی آر ایف آج آفات مینجمنٹ کے شعبے میں اپنی بے لوث انسانی خدمات کی وجہ سے آفات رسپانس اور کم سے کم نقصان کے معاملے میں اپنے لیے ایک منفرد جگہ بناچکا ہے۔

رائے نے کہا کہ این ڈی آر ایف ملک کی واحد فورس ہے جو ملک کے کسی بھی علاقے میں کم سے کم وقت میں کثیر ہنر مند ریسکیورز، ہائی ٹیک اور جدید آلات کے ساتھ پہنچتی ہے تاکہ آفات کے دوران کاروائی کی جا سکے ۔

رائے نے کہا کہ جنوری 2020 میں ناگپور میں عالمی معیار کی این ڈی آر ایف اکیڈمی کا سنگ بنیاد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے رکھا تھا، جو جلد تیار ہو جائے گی۔ یہاں نہ صرف ہندوستانی بلکہ دوسرے دوست ممالک کے تربیت یافتہ افراد کو بھی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی اعلیٰ سطحی تربیت دی جائے گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago