بھارت درشن

بھارت کے بارے میں پھیلی ہوئی غلط فہمیوں کو دور کرنے کی ضرورت:ایس گرومورتی

دہلی کے اندرا گاندھی نیشنل سینٹر برائے آرٹس (آئی جی این سی اے) اور ہندوستھان سماچار کے اشتراک سے جاری پروگرام ‘دیپ اتسو: پنچ پر ن’ سے خطاب کرتے ہوئے ملک کے ایک ممتازمفکرایس گرومورتی نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم بھارت کو سمجھیں،  بھارت کے بارے میں جانیں۔

انہوں نے کہا کہ لال قلعہ کی فصیل سے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے دیا گیا ‘پنچ پر ن’ کا نظریہ اسی وقت شرمندہ تعبیر ہوگاجب ہم بھارت کے بارے میں پھیلی ہوئی غلط فہمیوں کے جال کو توڑیں گے۔

پروگرام میں ’نوآبادیات سے آزادی‘ یعنی ’سو۔ تنتر‘ کے موضوع پر سیمینار میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے گرومورتی نے کہا کہ بھارت کے تعلق سے غلط فہمیاں پھیلائی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم اپنے ملک کی شاندار تاریخ سے ناواقف ہیں۔ گرومورتی نے کہا کہ ماضی میں ہمارا ملک نہ صرف روحانی طاقت کے لحاظ سے خوشحال تھا بلکہ معاشیات، سائنس، سماجی امور کے مضامین میں بھی یورپ اور دیگر تہذیبوں سے آگے تھا۔

ایس گرومورتی نے کہا کہ بھارت کا معاشی نظام بہت مضبوط ہے اور بھارت میں کبھی بھی مذہب کے نام پرقتل نہیں ہوئے۔ ملک کے وشو گرو (عالمی لیڈر) بننے کی صلاحیت کا ذکر کرتے ہوئے گرومورتی نے کہا کہ ہمارے پاس دنیا کی 18 فیصد آبادی ہے، ہمارے پاس زمین کے رقبے کا 2 فیصد ہے اور ہمارے پاس دنیا میں سب سے زیادہ مویشیوں کی تعداد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا میں گوشت کے استعمال میں سب سے کم ہیں۔ بھارت میں گوشت کی کھپت 4.5 کلوگرام فی کس سالانہ ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago