Categories: بھارت درشن

ایمبولینس کی تیز آواز کو موسیقی میں تبدیل کرنے سے صوتی آلودگی پر کنٹرول ممکن : گڈکری

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ گاڑیوں میں ہارن کی آواز کو تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ ایمبولینسوں کی گونجتی ہوئی آواز کو بھی میوزیکل بنایا جائے گا۔ اس تناظر میں، ایمبولینس کی آواز کو ایک جرمن موسیقار کی طرز پر تبدیل کیا جائے گا۔گڈکری نے جمعہ کو مہاراشٹرا کے پونہ میں ایک تقریب میں بتایا کہ وہ پہلے ہی گاڑیوں کی تیز آواز کو تبدیل کرنے کے احکامات دے چکے ہیں۔ آج ایمبولینس کی کڑک دار آواز کو جرمن کمپوزر کے راگ پر مبنی موسیقی کے مطابق ڈھالنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ریاستی حکومت تعاون کرتی ہے تو وہ مہاراشٹر میں شاہراہ کو بڑھا سکتی ہے۔ ان کے پاس پیسوں کی کمی نہیں ہے، انہیں پیسوں کے لئے وزارت خزانہ کی طرف دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مرکزی وزیر گڈکری نے کہا کہ پونہ میں میٹرو ریل کا کام تیزی سے جاری ہے۔ نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار پونہ کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ گڈکری نے کہا کہ ممبئی میں سی لنک کی توسیع ان کا اہم منصوبہ ہے۔ اس لنک کے ذریعے وہ جنوبی ممبئی کے اوبرائے ٹاور سے نئی دہلی تک سڑک کا سفر صرف 12 گھنٹے کا کرنا چاہتے ہیں۔ اسی طرح ریاستی حکومت کو پونے شہر کی بھیڑ کو مدنظر رکھتے ہوئے نیا پونہ شہر قائم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ اس کے لئے مرکزی حکومت سے ہر سطح پر ریاستی حکومت کو مدد دی جائے گی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago