Urdu News

ایمبولینس کی تیز آواز کو موسیقی میں تبدیل کرنے سے صوتی آلودگی پر کنٹرول ممکن : گڈکری

ایمبولینس کی تیز آواز کو موسیقی میں تبدیل کرنے سے صوتی آلودگی پر کنٹرول ممکن : گڈکری

مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ گاڑیوں میں ہارن کی آواز کو تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ ایمبولینسوں کی گونجتی ہوئی آواز کو بھی میوزیکل بنایا جائے گا۔ اس تناظر میں، ایمبولینس کی آواز کو ایک جرمن موسیقار کی طرز پر تبدیل کیا جائے گا۔گڈکری نے جمعہ کو مہاراشٹرا کے پونہ میں ایک تقریب میں بتایا کہ وہ پہلے ہی گاڑیوں کی تیز آواز کو تبدیل کرنے کے احکامات دے چکے ہیں۔ آج ایمبولینس کی کڑک دار آواز کو جرمن کمپوزر کے راگ پر مبنی موسیقی کے مطابق ڈھالنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ریاستی حکومت تعاون کرتی ہے تو وہ مہاراشٹر میں شاہراہ کو بڑھا سکتی ہے۔ ان کے پاس پیسوں کی کمی نہیں ہے، انہیں پیسوں کے لئے وزارت خزانہ کی طرف دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔

مرکزی وزیر گڈکری نے کہا کہ پونہ میں میٹرو ریل کا کام تیزی سے جاری ہے۔ نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار پونہ کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ گڈکری نے کہا کہ ممبئی میں سی لنک کی توسیع ان کا اہم منصوبہ ہے۔ اس لنک کے ذریعے وہ جنوبی ممبئی کے اوبرائے ٹاور سے نئی دہلی تک سڑک کا سفر صرف 12 گھنٹے کا کرنا چاہتے ہیں۔ اسی طرح ریاستی حکومت کو پونے شہر کی بھیڑ کو مدنظر رکھتے ہوئے نیا پونہ شہر قائم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ اس کے لئے مرکزی حکومت سے ہر سطح پر ریاستی حکومت کو مدد دی جائے گی۔

Recommended