White House

سابق امریکی صدر باراک اوباما گذشتہ شام امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک اے بی سی پر ایک انٹرویو میں نمودار ہوئے. جہاں انہوںنے اپنے یاداشتوں پر مشتمل کتاب ’ارض المیعاد‘ کا تعارف بھی کرایا۔ یہ کتاب امریکا اور کینیڈا میں بڑے پیمانے پر مقبول ہوئی ہے. اور اس کی تیس لاکھ کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔انہوں نے براڈکاسٹر جیمی کامل . ، جو بائیں بازو سے تعلق رکھتے ہیں کو انٹرویو دیتے ہوئے کتاب سے ہٹ کر دیگر موضوعات پربھی بات کی۔

سابق امریکی صدر باراک اوباما White House

صحافی جیمی کامل نے اوباماسے پوچھا کہ اگر. ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاوس سے نہ نکلنے پر ڈٹ جائیں تو انہیں وہاں سے کیسے نکالا جاسکتا ہے. تو اوباما نے ٹرمپ کے حوالے سے اپنی روایتی نفرت کا فورا اظہار کیا. اور کہا کہ ٹرمپ کو وائٹ ہاوس سے نکالنے کے لیے فوج کی مدد بھی لینا پڑ سکتی ہے. ۔یہ سوال اس لیے کیا گیا ہے امریکا کی تاریخ میں آج تک کسی صدر نے انتخابات نے شکست کے بعد. ’میں نا مانو‘ والا رویہ نہیں اپنا جیسا کہ ٹرمپ نے اختیار کیا ہے۔ انتخابات کے نتائج آنے کے بعد بھی وی اپنی شکست تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں. حالانکہ انہیں 20 جنوری سے پہلے وائٹ ہاوس چھوڑنا ہوگا . اور اقتدار اپنے جانشین کے حوالے کرنا ہوگا۔اگر ٹر مپ وہائٹ ہاوس سے نہ نکلے تو کیا کرنا ہوگا؟

صحافی جیمی کامل نے اوباماسے White House

White House

اس سوال کے جواب میں اوبامہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ "ٹھیک ہے۔ ہم ہمیشہ کی طرح وہائٹ ہاﺅس میں. نیوی سیلز بھیج سکتے ہیں۔ جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرمپ کو پکڑ کر وہائٹ ہاﺅس سے باہر لایا جائے گا۔ باراک اوبامہ کی طرف سے ٹرمپ کو فوج کی مدد سے باہر نکالنے کا بیان مزاح بھی ہو سکتا ہے. اور سبکدوش ہونے والے صدر کو غصہ دلانے یا انہیں چھیڑنے کے لیے بھی یہ بات کی جاسکتی ہے. تاہم یہ طے ہے کہ اس جواب میں ٹرمپ کویہ یاد دہانی کرائی جا رہی ہے. کہ انہیں جلد از جلد اقتدار نئے منتخب ہونےوالے صدر کوسپرد کرنا ہوگا اور وائٹ ہاﺅس سے اپنا بوریا بستر گول کرنا ہو گا۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…