Categories: بھارت درشن

یوگا کے آٹھویں بین الاقوامی دن کے موقع پر، وزیر اعظم، میسور کے میسور پیلس گراؤنڈ پر بڑے پیمانے پر یوگا کی مشق میں شرکت کریں گے

وزیراعظم بنگالورو میں

بنگالورو میں نقل وحرکت کو بہتر کرنے اور کنیکٹیوٹی کو فروغ دینے کے تئیں ایک اقدام میں ، وزیر اعظم بنگالورو مضافاتی ریل پروجیک (بی ایس آر پی) کا سنگ بنیاد رکھیں گے،بنگالورو شہر کو اپنے مضافات اور سیٹالائٹ ٹاؤن شپس کے ساتھ منسلک کرے گا۔ اس پروجیکٹ میں، جسے 15700 کروڑ روپئے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیا جارہا ہے، 4 کوریڈور ہوں گے جن کی مجموعی روٹ کی لمبائی 148 کلو میٹر سے زیادہ ہے۔وزیر اعظم بنگالورو کینٹ اور یشونت پور جنکشن ریلوے اسٹیشن کی تعمیر نو کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے جنھیں بالترتیب تقریباً 500 کروڑ روپئے اور 375 کروڑ روپئے کی لاگت سے تیار کیا جائے گا۔

پروگرام کے دوران، وزیر اعظم ہندوستان کا پہلی ایئر کنڈیشن ریلوے اسٹیشن – بیاپناہلی میں سر ایم وسویسوریا ریلوے اسٹیشن- کو قوم کے نام وقف کریں گے جسے تقریباً 315 کروڑ روپئے کی مجموعی لاگت سے ایک جدید ایئرپورٹ کی طرز پر تیار کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم روہا (مہاراشٹر) کے ٹھوکر کرناٹک کر کونکن ریلوے لائن (تقریباً 740 کلو میٹر طویل) کی  100 فیصد بجلی کاری کو ، اڈوپی، میڈا گاؤں اور رتناگیری سے الیکٹرک ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کرکے قوم کے نام وقف کریں گے۔وزیر اعظم دو ریلوے لائنوں کے ڈبلنگ پروجیکٹوں کو بالترتیب مسافروں کی ٹرینوں اور ایم ای ایم یو سروس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کرکے قوم کے نام وقف کریں گے۔  یہ پروجیکٹ  ہیں : آرسی کریسے تمکورو تک ( تقریباً 96 کلو میٹر طویل) اور یلاہنگا سے پینوکونڈا تک (تقریباً 120 کلو میٹر طویل)۔  یہ دوریلوے لائن ڈبلنگ پروجیکٹ بالترتیب 750 کروڑ روپئے سے زیادہ اور 1100 کروڑ روپئے کی لاگت سے  تیار کئے گئے ہیں۔

پروگرام کے دوران وزیر اعظم بنگالورو رنگ روڈ پروجیکٹ کے دو سیکشنوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ یہ پروجیکٹ 2280 کروڑ روپئے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کئے جائیں گے اور یہ شہر میں ٹریفک جام کو کم کرنے میں مدد دیں گے۔ وزیر اعظم دیگر مختلف سڑک پروجیکٹوں کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے جو ہیں: این-48 کے نیلامنگلا-تمکور کو 6 لین کا بنانا؛ این ایچ-73 کے پنجال کٹے-چرماڈی سیکشن کو چوڑا کرنا؛ این ایچ-69 کے ایک سیکشن کی باز آبادکاری اور اسے بہتر بنانا۔ ان پروجیکٹوں پر خرچ ہونے والی تخمینی لاگت تقریباً 3150 کروڑ روپئے ہے۔وزیر اعظم ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے جو کہ بنگالورو سے تقریباً 40 کلو میٹر دور مڈالنگاناہالی کے مقام پر تیار کیا جارہا ہے جس کی لاگت تقریباً 1800 کروڑ روپئے ہے۔ یہ نقل وحمل ، ہیڈلنگ اور ثانوی سازوسامان کی لاگت کو کم کرنے میں مدد دے گا۔

وزیر اعظم بنگالورو کی ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اسکول آف اکنامکس (بی اے ایس ای) یونیورسٹی کے نئے کیمپس کا افتتاح کریں گے۔یہ اقدامتی یونیورسٹی، آزاد ہندوستان کی فروغ میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی مثالی خدمات  کو تسلیم کرنے اور ان کی 125 ویں یوم پیدائش سالگرہ پر ان کی یاد میں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 2017 میں قائم کی گئی تھی۔

بی اے ایس ای یونیورسٹی کے پروگرام کے دوران، وزیر اعظم 150 ’ٹیکنالوجی ہبس‘ کو بھی قوم کے نام وقف کریں گے، جنھیں پورے کرناٹک میں صنعتی تربیتی اداروں (آئی ٹی آئیز) کو تبدیل کرکے تیار کیا گیا ہے۔ یہ یونیک پہل 4600 کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کی لاگت سے تیار کی گئی ہے جس میں بہت سے صنعتی شراکت داروں کی معاونت شامل ہے اس کا مقصد انڈسٹر 4.0 افرادی قوت کی ضروریات پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے ایک ماہر افرادی قوت وضع کرنا ہے۔ اپنے مختلف اختراعی کورسوں کے ذریعے  یہ ٹیکنالوجی ہبس، جدید ترین ٹیکنالوجی میں اعلیٰ مہارت کی تربیت فراہم کریں گے اور آئی ٹی آئی گریجویٹس کے لیے روزگار اور صنعتکاری کے لیے مواقعوں میں اضافہ کریں گے۔

آئی آئی ایس سی بنگالورو میں، وزیر اعظم برین ریسرچ کے مرکز (سی بی آر) کا افتتاح کریں گے جس کا سنگ بنیاد وزیر اعظم نے بذات خود رکھا تھا۔یہ مرکزعمر سے متعلق دماغی کمی کو منتظم کرنے کے لیے شہادت پر مبنی عوامی صحت  مداخلتیں فراہم کرنے کے لیے وسیع تحقیق کرنے سے متعلق منفرد طرز کی تحقیقی سہولت فراہم کرے گا اوراسے  ان پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم، 832 بستر والے، باغچی پارتھا سارتھی ملٹی اسپیشلیٹی اسپتال کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ یہ اسپتال  ا ٓئی آئی ایس سی بنگالورو کے کیمپس میں تیار کیا جائے گا اور یہ سائنس، انجینئرنگ اور میڈیسن کو پروقار ادارے میں مربوط کرنے میں مدد کرے گا۔ یہ ملک میں کلینیکل ریسرچ میں ایک بڑی  چھلانگ فراہم کرے گا اور ایسے اختراعی حل تلاش کرنے کے تئیں کام کرے گا جو ملک میں صحت دیکھ بھال کی خدمات کو بہتر کرنے میں مدد کریں گے۔

وزیر اعظم میسورو میں

میسور کے مہاراجہ کالج کے گراؤنڈ میں ایک عوامی تقریب میں وزیر اعظم ناگانہالی ریلوے اسٹیشن پر ذیلی-شہری ٹریفک کے لیے کوچنگ ٹرمنل کا سنگ بنیاد رکھیں گے جسے 480 کروڑ روپئے سے زیادہ کی لاگت سے  تیار کیا جائے گا۔ اس کوچنگ ٹرمنل میں ایم ای ایم یو کا ایک شیڈ بھی ہوگا اور یہ موجودہ میسور یارڈ میں ٹریفک کی زیادتی کو کم کرے گا۔ اس کے باعث زیادہ ایم ای ایم یو  ریل خدمات کو چلانے کی سہولت حاصل ہوگی، اور خطے کی کنیکٹیویٹی اور سیاحتی امکانات دونوں میں بہتری آئے گی۔ یہ روزانہ سفر کرنے والوں فائدہ پہنچانے کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کے لیے بھی فائدے مند ہوگا جو طویل فاصلوں کی منزلوں تک سفر کرتے ہیں۔

پروگرام کے دوران، وزیر اعظم آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف اسپیچ اینڈ ہیئرنگ (اے آئی آئی ایس ایچ) میں’ گویائی سے محروم افراد کے لیے مہارت کے مرکز‘ کو بھی قوم کے نام وقف کریں گے۔یہ مرکز جدید ترین  لیباریٹریوں اور تشخیص کے لیے سہولتوں، تجزیہ کی سہولیات سے لیس ہوگا اورگویائی اور سماعت سے محروم افراد کی بازآبادکاری  میں مدد کرے گا۔

مورخہ 21 جون کو وزیر اعظم کا پروگرام

مورخہ 21 جون 2022 کو یوگا کے آٹھویں بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی) کے موقع پر ، وزیر اعظم میسور کے میسور پیلس گراؤنڈ میں  ماس یوگا مشق میں ہزارہا شرکاء کے ساتھ شرکت کریں گے۔ یوگا کے آٹھویں بین الاقوامی دن کی تقریبات کو آزادی کا امرت مہوتسو کے ساتھ مربوط کرتے ہوئے ماس یوگا مشقوں کو ملک بھر کے 75 یادگاری مقامات پر بھی منعقد کیا جائے گا جن کی قیادت 75 مرکزی وزراء کریں گے۔ اسی کے ساتھ ساتھ،  وزیر اعظم  میسور یوگا مشق کی قیادت کریں گے۔ یوگا مشقیں مختلف تعلیمی ، سماجی، سیاسی، ثقافتی، مذہبی، کارپوریٹ اور دیگر سول سوسائٹی کی تنظیموں کے ذریعے بھی منعقد کی جائے گی اور ان میں ملک بھر سے کروڑوں لوگ شامل ہوں گے۔

میسور میں، وزیر اعظم کا یوگا پروگرام، علامتی پروگرام ’گارڈین  یوگا رنگ‘ کا حصہ بھی ہوگا جو کہ  79 ممالک اور اقوام متحدہ تنظیموں کے ساتھ ساتھ بیرون ملک ہندوستانی مشنوں کے درمیان ایک اشتراکی مشق ہوگی جس کا مقصدیوگا کی اتحادی قوت کا اظہار کرنا ہے جو قومی سرحدوں کو پار کر رہی ہے۔جیسے ہی سورج دنیا بھر میں مشرق سے ابھر کر مغرب کی جانب سفر کرتا ہے ، شرکت کرنے والے ملکوں میں ماس یوگا کی مشقیں، اگر انہیں کرۂ ارض پر کسی ایک جگہ دیکھا جائے تو، وہ یکے بعد دیگرے ہوتی ہوئی نظر آئیں گی۔ اور اس طرح ’ایک سور، ایک کرۂ ارض‘ کا تصور اجاگر ہوگا۔21 جون 2022 کو یہ اختراعی پروگرام ڈی ڈی انڈیا پر براہ راست نشر کیا جائے گا اور اس کا ا ٓغاز صبح 3 بجے آئی ایس ٹی (فجی سے ٹیلی کاسٹ) ہوگا اور یہ راست 10 بجے آئی ایس ٹی (امریکہ کے سان فرانسسکو سے براہ راست ٹیلی کاسٹ) تک جاری رہے گا۔ پروگرام کے ا یک حصے کے طور پر میسور میں وزیر اعظم کے پروگرام کو صبح ساڑھے چھ بجے آئی ایس ٹی سے ڈی ڈی انڈیا پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

سن 2015 کے بعد سے ، یوگا کا بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی)  ہر سال21 جون کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ اس سال کے یوگا کے دن کا موضوع ہے ’’انسانیت کے لیے یوگا‘‘۔ یہ موضوع بیان کرتا ہے کہ یوگا نے کس طرح کووڈ وبا کے دوران مسائل کو حل کرنے میں انسانیت کی خدمت کی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago