Categories: قومی

کثیر ملکی مشق ’خان کیوسٹ‘میں 16 ممالک کے ساتھ شامل ہوئیں بھارتی خواتین فوجی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بھارتی فوج کی خواتین فوجیوں نے منگولیا کے اولان بٹار میں چار روزہ خواتین امن اور سیکورٹی سیمینار میں حصہ لیا۔ اس سیمینار میں 30ممالک کی خواتین امن سیکورٹی بھی شامل ہوئیں۔ یہ خواتین فوجی بھارتی فوجی دستہ کے طور پر کثیر ملکی مشق ’خان کیوسٹ‘کا بھی حصہ بنیں۔ اس میں تقریباً94امریکی فوجی اہلکار اور منگلولیائی مسلح افواج کے956اہلکاروں کے ساتھ کل1050اہلکاروں نے حصہ لیا۔ بھارت کے علاوہ اس کثیر ملکی مشق میں 16دیگر ممالک کی افواج نے بھی حصہ لیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
منگلولیا کے فائیو ہلس ٹریننگ ایئریا میں 6جون سے شروع ہوئی مشق ’کان کیوسٹ‘17جون کو ختم ہوا۔ منگولیائی مسلح افواج (ایم اے ایف) اور یو ایس انڈو پیسیفک کمانڈ کے ساتھ ہندوستانی خواتین فوجی بھی شامل ہوئیں۔ خان کویسٹ مشق ایک کثیرملکی مشق ہے جو ہر سال منگولین مسلح افواج کے ذریعے منعقد کی جاتی ہے۔ یو ایس انڈو پیسیفک کمانڈ اس کثیر ملکی مشق کا شریک اسپانسر ہے۔ یہ علاقائی امن اور سلامتی کو فروغ دینے کے لیے تیار کردہ مشقوں کے سلسلے میں تازہ ترین ہے۔ اس سال منگولیا کی پہلی اقوام متحدہ کی امن فوج میں شراکت کی 20 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
خان کویسٹ- 2022 مشترکہ بریگیڈ سطح کی کمانڈ پوسٹ مشق اور بٹالین کی سطح کی فیلڈ ٹریننگ مشق پر مشتمل ہے۔ یہ حقیقی منظر نامے کے اندر امن کی کارروائیوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے اور انسانی ہمدردی کی تنظیموں اور میزبان ملک کے شراکت داروں کے ساتھ ہم آہنگی کرتا ہے۔ کل 1050 شرکاء نے حصہ لیا جن میں تقریباً 94 امریکی فوجی اور 956 منگول مسلح افواج کے اہلکار تھے۔ اس مشق میں حصہ لینے والوں کو اقوام متحدہ کی تربیت اور حقیقی امن امدادی کارروائیوں کے ذریعے پہچانا گیا۔ شریک ممالک کے درمیان اقوام متحدہ کے امن مشن میں باہمی تعاون اور فوجی تعلقات کو بھی فروغ ملا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago